Sunday, May 19, 2024
Homesliderبھوپال سانحہ ،چیف منسٹر نے فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ طلب...

بھوپال سانحہ ،چیف منسٹر نے فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال۔ بھوپال کے سرکاری دواخانہ کے چائلڈ وارڈ میں آگ لگنے سے چار بچوں کی موت کے افسوسناک واقعے کے بعد چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج متعلقہ حکام سے فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چوہان نے ایک اہم اجلاس میں اس واقعہ پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے ، اس لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور اس کے لیے فائرسیفٹی آڈٹ تمام دواخانوں کا ضروری ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود متعلقہ محکمے کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ گزشتہ رات کے واقعے سے متعلق فائرسیفٹی آڈٹ کی رپورٹ پیش کریں۔

چیف منسٹرٰ نے کہا کہ گزشتہ شب کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی وہ چیف منسٹر ہاوز سے متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کرتے رہے اور رات تک راحت رسانی کے کاموں سے متعلق ہدایات دیتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنا چاہتے تھے لیکن راحت وبچا ¶کارروائیاں متاثر نہ ہوں، اس لیے یہ ممکن نہیں ہو پا یا ۔

انہوں نے مرنے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ تمام ترکوششوں کے باوجود چار بچوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ چوہان نے کہا کہ اگرچہ ہم بقیہ بچوں کو بچانے میں کامیاب رہے اورراحت رسانی کا کام بخوبی انجام دیا گیا ۔دریں اثنا گزشتہ رات آگ لگنے کے واقعے کے بعد کا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے ، جس میں کچھ لوگ دھوئیں کے درمیان ادھر سے ادھر بھاگتے ہوئے اور بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں ۔ تاہم ویڈیوکی تصویر زیادہ واضح نہیں ہے ۔اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر دواخانوں میں حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔