Sunday, May 19, 2024
Homesliderبھیملانائک کے ایک فیصلے سے جان ابراہم اور عالیہ بھٹ کو راحت

بھیملانائک کے ایک فیصلے سے جان ابراہم اور عالیہ بھٹ کو راحت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار پاون کلیان اور رانا دگگوبتی کی آنے والی فلم بھیملا نائک کا کافی چرچا ہے۔ فلم کے ٹیزر سے لے کر ٹریلر تک شائقین کو دیوانہ چکا ہے۔ اس ابتدائی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس فلم کے بنانے والوں نے پاون کلیان اور رانا دگوبتی اسٹارر فلم بھیملا نائک کو ایک ساتھ ہندی میں سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہونے والا ہے۔ فلم کی ریلیز سے عین قبل خبر آئی ہے کہ  اس فلم کے بنانے والوں نے اس کی ہندی ریلیز کو روک دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پون کلیان کی فلم بھیمالا نائک کا عالیہ بھٹ اسٹارر ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی کے ساتھ مقابلہ جو 25 فروری کو سینما گھروں میں پہنچ رہی ہے، رک گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکر اس فلم کا ہندی ورژن 25 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز نہیں کر سکیں گے۔ اس کی بڑی وجہ اس فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں تاخیر ہے۔ جس کی وجہ سے فلم کی ہندی ڈبنگ کا کافی کام ادھورا ہے۔ اس کی وجہ سے فلم ساز بھیملا نائک کی ہندی ریلیز منصوبے کے مطابق نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے فلم کے ہندی ورژن کا ٹریلر اور ٹیزر بھی ریلیز نہیں ہو سکا۔

جان ابراہم راحت کی سانس لیں گے۔

بالی ووڈ فلم اسٹار جان ابراہم کو بھیملا نائک ہندی میں ریلیز نہ ہونے سے بڑی  راحت ملے گی کیونکہ  دراصل، بھیملا نائک ایک سوپر ہٹ ملیالم فلم کا تلگو ریمیک ہے۔ جب کہ اس فلم کے ہندی ریمیک کے حقوق جان ابراہم کے پاس ہیں۔ وہ یہ فلم ہندی میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ مل کر بنا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر پاون کلیان ۔رانا دگگوبتی کی فلم ہندی میں ریلیز ہوتی تو جان ابراہم  کی فلم کو بڑا دھکا لگتا۔ وہیں اب جان ابراہم کی فلم بنانے والوں کو فلم کی ہندی ریلیز ملتوی ہونے سے راحت ملتی نظر آرہی ہے۔