Saturday, May 18, 2024
Homesliderبہار اسمبلی انتخابات ایس ڈی پی آئی الائنس کا اعلان

بہار اسمبلی انتخابات ایس ڈی پی آئی الائنس کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

ایس ڈی پی آئی، جن ادھیکار پارٹی،آزاد سماج پارٹی اور بہوجن مکتی پارٹی پر مشتمل پروگریسو ڈیموکریٹک الائنس کا اعلان
نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کیلئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی )، جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی)، آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی) اور بہوجن مکتی پارٹی (بی ایم پی) پر مشتمل پروگریسو ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی اے) کا اعلان کل یہاں پٹنہ کے ہوٹل چانکیہ دربا ر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ علاوہ ازیں پی ڈی اے الائنس کے مقاصدکا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ڈی اے ملک میں ہر ایک کو آزادی،حقوق اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

بہار میں سماجی جمہوریت اور معاشرتی انصاف کو مضبوط بنانے کیلئے مثبت ایجنڈے پر عمل در آمد کیلئے پی ڈی اے الائنس پابند عہد ہے۔ بہار کی سیاست میں فلاحی ریاست کی اسکیمیں متعارف کروانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کیلئے الائنس پابند عہد ہے۔ بہار سے دہشت گردی، جنگل راج اور مافیا راج کو ختم کرنے، انسانی وقار کو یقینی بنانے کیلئے اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ بہار سے امتیازی سلوک، اقربا پروری اور خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کرکے بہار میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے پی ڈی اے تشکیل دیا گیا ہے۔ پی ڈی اے اتحاد عوام تک سیاسی طاقت (اقتدار عوام کو) پہنچانے کیلئے پرعزم ہے سیاست، تعلیم اورروزگار میں آبادی کے تناسب سے نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے پی ڈی اے اتحاد پرعزم ہے۔ بہار میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کروانے پر پی ڈی اے اتحاد پر عزم ہے۔ مقامی عوام کی ضروریات اور توقعات کے مطابق کسانوں کے ساتھ ساتھ ہنر مند مزدوروں کو غیر منظم سیکٹر کے تحت فروغ دینے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کیلئے اتحاد پابند عہد ہے۔

بہار میں بے روزگار ی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے وسیع تر مشورے کے ساتھ مثبت اقدامات کرنے کا اتحاد پابند ہے۔بہار میں ہر سال بار بار آنے والے سیلاب کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے مستقل اقدامات کرنے کا اتحاد پابند ہے۔ مساوات پر مبنی تعلیمی پالیسی جس سے ثقافتی اور تہذیبی توازن قائم ہوسکے اتحادایسی تعلیمی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کیلئے پرعزم ہے، نیز فکری اور ثقافتی بالادستی کو ختم کرنے کیلئے بھی اتحاد پابند عہد ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کے نشو نما کیلئے ٹھوس پلان پر عمل درآمد کرنے اور سماج میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ صنعتی یونٹوں کا جائزہ لیکر مزدوروں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے اتحاد پر عزم ہے۔ تعلیم،صحت کی دیکھ بھال اور رہائش کیلئے فنڈز کی فراہمی اتحاد کی ترجیح ہوگی۔اس پریس کانفرنس میں جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو، ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد، آزاد سماجی پارٹی قومی صدر چندر شیکھرآزاد، بہوجن مکتی پارٹی کے قومی صدر وی ایل متانگ، ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری محمد شفیع، قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی اور ڈاکٹر محبوب شریف عواد موجود رہے۔