Wednesday, May 15, 2024
Homesliderبہار انتخابات میں وزیر اعظم 12 جلسوں سے خطاب کریں گے

بہار انتخابات میں وزیر اعظم 12 جلسوں سے خطاب کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بہار میں 12 ریلیوں سے خطاب کریں گے جہاں تین مرحلہ اسمبلی انتخابات 28 اکتوبر کو شروع ہوں گے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڈنویس نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے مرحلے میں 23 اکتوبر کو ساسارام، گیا اور بھاگلپور میں ریلیوں کی سے خطاب کریں.

 چیف منسٹر نتیش کمار اور این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے دیگر رہنما مودی جن ریلیوں سے خطاب کریں گے ان ریلیوں میں شریک ہوں گے۔ بی جے پی کے بہار کے انتخابات کے انچارج فڈنویس نے کہا 28 اکتوبر کو مودی دربھنگہ ، مظفر پور اور پٹنہ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم یکم نومبر کو چھپڑا مشرقی چمپارن اور سمستی پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی 3 نومبر کو مغربی چمپارن ، سہارسا اور فوربیس گنج میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

فوڈنویس نے کہا کہ قریبی میدانوں اور اسمبلی حلقوں میں اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ اور ان ریلیوں میں اجتماعی فاصلاتی اصولوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریلیوں میں لوگوں چہرے کے ماسک پہننے کے ساتھ کے علاوہ سینیٹائزرس کے انتظامات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یونین کے وزیر روی شنکر پرساد ، جو پریس کانفرنس میں بھی موجود تھے انہوں نے اپوزیشن آر جے ڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خوف ، لوٹ مار اور بدعنوانی نے اس کی حکومت کو نشان زد کیا۔ یادرہے کہ بہار کی 243 نشتوںکی اسمبلی انتخابات کےلئے تین مراحل میں 28 اکتوبر ، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے بعد گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔