Thursday, May 16, 2024
Homeٹرینڈنگبہار میں بجلی گرنے سے 13افراد ہلاک

بہار میں بجلی گرنے سے 13افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ : بہار میں گذشتہ 24گھنتوں کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 13افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریاست کے محکمہ بہپبود کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ ہلاکتیں،کیمور،مشرقی چمپارن،جہاں آباد،گیا،پٹنہ،ویشالی اور مظفر پور میں ہو ئی ہیں۔حکام کے مطابق کیمور سے پانچ،مشرقی چمپارن سے تین اور باقی اضلاع میں ایک ایک اموات کی اطلاع ملی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا ”ریاستی حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو چار لاکھ روپئے ایکس گریشیا ء دینا کا حکم دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق،عام طور پر جون سے ستمبر کے مانسون کے موسم میں بجلی گرنے کاخطرہ رہتا  ہے۔