Wednesday, May 15, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبہار میں بجلی گرنے سے 32لوگوں کی موت،کئی لوگ زخمی

بہار میں بجلی گرنے سے 32لوگوں کی موت،کئی لوگ زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ :  بہار میں پچھلے 24گھنتوں میں بجلی گرنے کے حادثوں میں خواتین،بچوں سمیت کم سے کم32لوگ ہلاک ہوئے ہیں،اور ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو ئے ہیں۔

جموئی میں آٹھ،اورنگ آباد میں سات،بانکا میں پانچ،بھاگلپور اور روہتاس میں تین۔تین اموات ہوئی ہیں،اور اس کے بعد نالندہ میں دو اور گیا،مونگیر،کٹیہار اور ارریہ ضلع میں ایک۔ایک موت ہوئی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ”ریاستی حکومت نے جان گنوانے والوں کے عزیزوں کو 4لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔