Wednesday, May 15, 2024
Homesliderبہار میں تبدیلی کے لئے عظیم اتحاد کی کامیابی ناگزیر : سونیا...

بہار میں تبدیلی کے لئے عظیم اتحاد کی کامیابی ناگزیر : سونیا گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کو ضروری قراردیا اور کہا کہ ریاست میں تبدیلی کے لئے عوام سے عظیم اتحادکو اقتدار دینے کی اپیل کی ہے ۔ سونیا نے بہار کے عوام سے کہا کہ بہار حکومت اپنے مقصد سے بھٹک گئی ہے جس سے مزدور، کسان اور نوجوان مایوس ہیں یہ بات ایک ویڈیو پیغام میں کہا ۔ معیشت متاثر ہونے سے ریاست کے دلت اور مہادلت بدحالی کا شکار ہیں۔

کانگریس عظیم اتحاد کو بہار کے عوام کی پکار اور آواز قرار دیتے ہوئے دہلی اور بہار کی حکومت کو انہوں نے غلام حکومتیں قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت عوام کو نوٹ بندی ،لاک ڈاو ¿ن ،تجارت بندی،اقتصادی بندی ،زراعت بندی، روزگار بندی کے سوا کچھ نہیں دے رہی ہے اس لئے اس انتخابات میں بہار میں تبدیلی ضروری ہوگئی ہے ۔

سونیا گاندھی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بہار کی اس بندی حکومت کے خلاف نوجوان نسل اور اگلی فصل کے لئےایک نئے بہار کی تعمیر کے لئے ،بہار کے عوام تیار ہیں۔ کیونکہ تبدیلی جوش ہے توانائی ہے نئی سوچ ہے اور طاقت ہے ۔ اب نئی تاریخ لکھنے کا وقت آگیا ہے ۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ بہار کے نوجوانوں کے پاس صلاحیت،ہنر،طاقت اور ریاست کی نئی تعمیر کی طاقت ہے لیکن بے روزگاری، مہنگائی اوربھکمری نے انہیں آنکھوں میں آنسوں اور پیروں میں چھالے دئے ہیں۔ بہار ہندوستان کی شان اور وقار ہے اور یہاں کے کسان ،نوجوان،مزدور پورے ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ بہار حکومت ریاست کے ان نوجوانوں کے ہنر کے مطابق پالیسی نہیں بنا سکی اس لئے آج بہارکا ہرگاؤں اورشہر کھیت اورکھلہان اپنی شان اورمستقبل کے لئے تبدیلی کو تیار ہیں اور اس بار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کی فضا چل رہی ہے ۔