Tuesday, May 21, 2024
Homesliderبہار کے ایک اور شخص کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ روپئے ،روزانہ...

بہار کے ایک اور شخص کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ روپئے ،روزانہ کئی افراد کروڑ پتی بنے لگے

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ۔ ان دنوں بہار میں لوگوں کے انفرادی بینک کھاتوں میں کروڑوں روپے ڈالے جا رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ مظفر پور ضلع کے سنگاری گاؤں کا ہے۔ ایک بزرگ کسان رام بہادر شاہ نے اپنے بینک اکاؤنٹ میں 52 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت سامنے آیا جب شاہ کٹرا میں سی ایس پی آؤٹ لیٹ پر جاکر پوچھ گچھ کی کہ کیا بزرگ پنشن ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی ہے یا نہیں۔

اس واقعہ پر اس کے بیٹے سوجیت شاہ نے کہا کہ  سی ایس پی کے آپریٹر نے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا اور دستیاب بیلنس میں 52 کروڑ روپے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ یہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ شاہ نے کہا ہم کھیتی باڑی پرمنحصر غریب دیہاتی کسان  ہیں۔ ہم ریاستی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ مجھے کچھ رقم دیں تاکہ میری باقی زندگی آسان اور ہموار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہونے کے بعد ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے۔ ہم کسان ہیں اور ہمیں حکومت سے مدد کی ضرورت ہے۔میں نہیں جانتا کہ یہ رقم میرے والد کے اکاؤنٹ میں کیسے جمع ہوئی  ہے لیکن بینک کو میرے والد کو اس دن سے سود دینا چاہیے جس دن سے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوئے۔ یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔ یہ بینک کی غلطی ہے  ۔

تھانہ کٹرا کا سب انسپکٹرمنوج پانڈے نے کہا کہ ہمیں مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک بزرگ شخص کے بینک اکاؤنٹ میں 52 کروڑ روپے ہیں۔ بہار میں یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل کٹیہار کے 6 ویں کلاس کے دو طالب علم جمعرات کو کروڑ پتی بن گئے۔ کٹیہار کے ڈی ایم اودان مشرا نے تاہم دعویٰ کیا کہ یہ تکنیکی خرابی تھی۔ اس کے علاوہ کھگڑیا ضلع کے رنجیت داس نامی شخص نے بھی بینک اکاؤنٹ میں 5.5 لاکھ روپے وصول کیے۔

 داس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر ملک کے آدمی سے 15 لاکھ روپے کا وعدہ کیا تھا اور یہ پہلی قسط تھی۔ چونکہ اس نے رقم واپس نہیں کی  تو  بینک حکام  نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اور  وہ اس وقت جیل میں بند ہے۔