Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبہترین کانسٹیبل کا ایوارڈ پانے والا کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

بہترین کانسٹیبل کا ایوارڈ پانے والا کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : اپنے ضلع میں بہترین کانسٹیبل ہونے پر یوم آزادی پر ایوارڈ ملنے کے ایک دن بعد ہی پولیس کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔انسداد بد عنوانی بیورو (اے سی بی) نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ریت ڈیلر سے 17000روپئے رشوت لینے پر پی تروپتی ریڈی کو گرفتار کر لیا۔

محبوب نگر کے آئی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تعینات،کانسٹیبل مبینہ طور پر ریت ڈیلر موداوتھ رمیش کو ٹریکٹر ضبط کرنے کی دھمکی دے کر ہراساں کر رہا تھا۔پولیس اہلکار نے رمیش کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ رقم ادا نہیں کرتا ہے تو اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسا ئے گا۔اس کے بعد رمیش نے اینٹی گرافٹ ایجنسی میں شکایت درج کر وائی،جس نے ایک جال بچھایا اور کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اے سی بی نے ریڈی کو گرفتار کیا اور اسے اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔صرف ایک دن پہلے ریڈی کو اپنی لگن اور محنت کے لئے بہترین کانسٹیبل کا ایوارڈ ملا تھا۔یوم آزادی کی تقریبات کے دوران انہوں نے یہ ایوارڈ ریستی ایکسائز وزیر وہ سرینواس گوڑ سے حاسل کیا تھا۔