Thursday, May 9, 2024
Homesliderبیئرسٹو ہندوستان واپسی اور بہتر مظاہروں کےلئے پرعزم

بیئرسٹو ہندوستان واپسی اور بہتر مظاہروں کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔انگلینڈ کے جارحانہ وکٹ کیپر بیٹسمین جانی بیئرسٹو نے اعتراف کیا کہ اگلے مہینے ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں سے  باہر ہونا  مشکل ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وقفے لینے کے لئے کوئی دوسرا مقام نہیں ہے اور جب وہ بعد میں ٹیم میں واپس آئیں گے تو وہ  بہتر مظاہرے کریں  گے ۔ بیروسٹو ، سیم کرن اور مارک ووڈ کو انگلش سلیکٹروں نے 5 فروری کو چینائی میں شروع ہونے والے پہلے دو ٹسٹ میچوں میں آرام دیا  ہے  اور  اس فیصلے پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور کیون پیٹرسن نے تنقید کی ہے ۔ دورہ ہند میں انگلینڈ کےلئے  چار ٹسٹ ، پانچ ٹی 20 اور تین ونڈے میچ شامل ہیں۔

 اس سیریز کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیروسٹو نے کہا ہ اگر اب وہ مجھے آرام نہیں دیتے تو کب دیتے؟ ۔ یہ مشکل فیصلہ ہے۔ یہ ایک طویل اور مصروف ترین سیزن ہے  اور افسوس کہ آپ سب کچھ نہیں کرسکتے ہیں اور تمام مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکتے ۔ آپ کو قرنطینہ سے نکلنے اور اپنے پیاروں کو دیکھنے کی ضرورت بھی ہوتی  ہے۔ آرام کے بعد  میں ہندوستان جانے کے لئے پر عزم ہوں۔ انگلینڈ ٹسٹ کرکٹ کی واپسی بیئرسٹو نے سری لنکا میں دو ٹسٹ مقابلوں میں 46 کی اوسط سے 139 رنز بنائے اور انگلینڈ کے 100 سے زیادہ تین پارٹنرشپس میں سے وہ  دو میں شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں کل ڈریسنگ روم میں واپس آکر تھوڑا سا جذباتی ہوا تھا جب اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ہندوستان کے خلاف ابتدائی دو مقابلوں کے لئے آرام دیا گیاہے۔31 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہامیں بڑا اسکور کرنا پسند کروں بیئرسٹو ، جنہوں نے 72 ٹسٹ میں 35.03  کی اوسط سے 4169 رنز بنائے ہیں ان کے ہندوستان کے ساتھ خوش گوار یادیں وابستہ ہیں اور خاص کر آئی پی ایل میں حیدرآباد سن رائزرس کےلئے انکی کپتان ڈیویڈ وارنر کے ساتھ اوپننگ جوڑی کو لیگ کی ایک کامیاب ترین جوڑی تصور کیا جاتا ہے۔