Saturday, May 18, 2024
Homesliderبیرونی ممالک جانے والے زائرین کو انکم ٹیکس رٹرن جمع کرنے سے...

بیرونی ممالک جانے والے زائرین کو انکم ٹیکس رٹرن جمع کرنے سے مستشنی قرار دیا جائے

نئی دہلی: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرونی ممالک جانے والے زائرین کو انکم ٹیکس رٹرن جمع کرنے سے مستشنی قرار دیا جائے۔ انکم ٹیکس کے نئے اصول کے تحت 2لاکھ روپئے یا اس سے زیادہ خرچ کرنے والے بیرونی ممالک کے عام سفر یا مذہبی سفر پر جانے کیلئے انکم ٹیکس رٹرن جمع کرنے کی لازمیت سے لاکھوں غریب حج عازمین بری طرح متاثر ہونگے۔ حج کیلئے جانے والے بیشتر عازمین اسلام کی بنیادی ترین مذہبی فریضہ کو پورا کرنے کیلئے جاتے ہیں۔ بہت سے غریب لوگ جو دو وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں وہ اپنے معمولی
آمدنی سے سالوں اور دہائیوں تک بچت کرکے حج پر جاتے ہیں۔ ان کو انکم ٹیکس رٹرن جمع کرنے کو کہنا ان کی عمر بھر کی خواہش
کو انجام دینے کی آرزو پر پانی پھیرنے کے مترادف ہوگا۔ ایس ڈی پی آئی مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عازمین حج کو انکم ٹیکس رٹرن جمع کرنے کی لازمیت سے مستشنی قرار دے۔