Saturday, May 18, 2024
Homesliderبیمہ کی رقم کےلئے شوہر نے سیلفی کے بہانے بیوی کا قتل...

بیمہ کی رقم کےلئے شوہر نے سیلفی کے بہانے بیوی کا قتل کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ۔ میاں بیوی کا رشتہ کائنات کا سب سے خوبصورت رشتہ تصو ر کیا جاتاہے لیکن جب اس رشتہ میں دراڑ پڑجاتی ہے تو پھر یہی رشتہ دو انسانوں کی زندگی کو جہنم بنادیتا ہے ،لیکن جب دو انسان ایک دوسرے کے ساتھ زندگی نہیں گزارسکتے تو قانون نے راستے جداکرنے کے طریقہ بھی بنا دئیے ہیں  اس کے باجود رزآنہ کئی ایسے معاملے سامنے آتے ہیں جہاں میاں بیوی میں کوئی ایک دوسرے کا قتل کردیتا ہے جس سے جہاں ایک کی زندگی ختم ہوجاتی ہے تو دوسرے کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے ۔

بیوی کو موت کی نیند سلانے کےلئے سیلفی کا بہانہ استعمال کیا گیا ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن  ترکی میں ایک شخص نے سیلفی لینے کے بہانے پہاڑکی چوٹی پر اپنی بیوی کو لے گیا اور  وہاں سے  اس نے اپنی بیوی کو نیچے ڈھکیل دیا۔ یہ واقعہ  ترکی کے  موغلہ صوبے کے شہر فتحیہ میں پیش آیا۔اس واقعہ کی رپورٹ برطانوی اخباردی سَن نے کی ۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ  40 سالہ ترکی شہری ہاکان ایسال کو اپنی 32 سالہ بیوی سیمرا ایسال کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

ہاکان نے اس حرکت کا ارتکاب جون 2018میں موغلا میں واقع ایک وادی کی سیر کے دوران کیا۔وکیل استغاثہ نے ہاکان پر الزام  لگایا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو پہاڑ کی چوٹی سے دکھا دے دیا تھا جس کا فاصلہ زمین سے ایک ہزار فٹ کے قریب  تھا ۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ شوہر کی  اس مجرمانہ کارروائی کا  اصل مقصد بیوی کی موت کے بعد اس کے نام پر موجود بیمہ کی رقم  حاصل کرنا تھا۔

اس سازش  میں ہاکان کی حاملہ بیوی اور اس کے بطن میں موجود سات ماہ کا بچے کی  موت ہو گئی۔وکیل استغاثہ کے نمائندوں نے  کہا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے تین گھنٹے تک پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے رہنے کا واحد سبب اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان کے اطراف کوئی تیسرے شحض   موجود نہ ہو۔

شوہر کے خلاف عائد  الزامات کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ منصوبہ بیمہ کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے تیار کیا جس کی مالیت 40865 برطانوی پاؤنڈ تھی۔شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے الزامات سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا ۔