Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبیوی نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ کو بنایا ٹیلیفون ڈائریکٹری،لکھ دئے رشتہ...

بیوی نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ کو بنایا ٹیلیفون ڈائریکٹری،لکھ دئے رشتہ داروں کے نمبر

- Advertisement -
- Advertisement -

کیرالہ:ریاست کیرالہ میں ایک عورت نے کچھ ایسا کیا جس سے اس کا شوہر پریشان ہو گیا۔اس عورت کو گھر میں ایک خالی
کاپی Note Bookملی۔جس کو اُس نے ٹیلیفون ڈائیریکٹری بنا دیا اور اس میں راشن کا سامان لکھ دیا ۔بعد میں پتہ چلا کہ وہ کوئی کاپی Note Bookنہیں بلکہ اس کے شوہر کا پاسپورٹ تھا۔شوہر نے پاسپورٹ کھول کر دیکھا تو اُس کے ہوش اُڑ گئے۔پاسپورٹ کے اندر راشن کے سامان کی لسٹ اور رشتہ داروں کے فون نمبرس لکھے ہوئے تھے۔

گھریلو خواتین گھر کا حساب کتاب لکھتی ہیں تاکہ کچھ بھول نہ سکیں ۔کیرالہ کی مذکورہ خاتون نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ۔اس خاتون نے پاسپورٹ کے شروع کے صفحوں پر فون نمبرس لکھے ۔جس کے بعد اس نے پچھلے صفحات میں شاپنگ لسٹ بنا دی۔اس خاتون کو لگا تھا کہ یہ ایک کاپی ہے۔

حالانکہ ،وائیرل ویڈیو میں اس کا شوہر کہہ رہا ہے کہ وہ پاسپورٹ پرانا تھا اور کسی کام کا نہیں تھا ۔مگر پھر بھی یہ چونکانے والی بات ہے۔
ویسے یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے،ایک اور واقعہ میں ایک شخص کو ایر پورٹ سے اس لئے واپس لو ٹنا پڑا کہ اُس کے پاسپورٹ پر اس کے بیٹے نے اپنی کلاکاری دکھائی تھی۔یعنی کچھ ڈرائینگ بنایا تھا۔کیونکہ پاسپورٹ پر کچھ بھی لکھنا غلط ہے۔