Saturday, May 4, 2024
Homeٹرینڈنگبیوی نے ہی روہت تیواری کا قتل کیا

بیوی نے ہی روہت تیواری کا قتل کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ اترپردیش کے سابق چیف منسٹر این ڈی تیواری کے بیٹے روہت تیواری کے قتل کامعاملہ دہلی پولیس نے حل کردیا ہے۔ روہت تیواری کو اس کی اہلیہ اپوروا شکلا تیواری نے ہی قتل کیا ہے۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کی رات کو روہت تیواری کی پر اسرار موت ہوگئی تھی۔ سینئر پولیس آفیسر راجیو رنجن نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فارنسک رپورٹ کی مدد سے روہت کی بیوی اپوروا کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں پوچھ تاچھ کے دوران اس نے قبول کرلیاکہ اسی نے روہت کا قتل کیا ہے۔ کیونکہ وہ ا سکے ساتھ شادی کر کے خو ش نہیں تھی۔

دہلی کرائم برانچ کے عہدیداروں نے کہا کہ اپوروانے دوران پوچھ تاچھ کہاکہ وہ روہت سے شادی کر کے خوش نہیں تھی ، روہت 16 اپریل کی رات نشہ کی حالت میں گھر لوٹا اپوروا نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اپوروا نے کہا کہ اس نے یہ کام کسی کی مدد کے بغیر انجام دیا ہے۔ پولیس کے بموجب اپوروا شکلا کو بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کرائم برانچ کے عہدیداروں نے اپنی تحقیقات کے دوران اپوروا شکلا ، ان کے گھر کے دو نوکروں کو ایک نامعلوم مقام لے جاکر پوچھ تاچھ کی تھی۔ ابتداءمیں قلب پرحملہ کے باعث روہت کی موت کی وجہ بتائی گئی تھی ۔ پولیس نے کہا کہ روہت 12 اپریل کو اتراکھنڈ ووٹ ڈالنے کے لئے گیا تھا او ر15 اپریل کی رات واپس آیا۔ اس وقت وہ نشہ کی حالت میں تھا۔ دوسرے روز روہت کے ناک سے خون بہہ رہا تھا اور وہ بیہوش تھا۔ روہت کی ماں اجوالا تیواری نے میکس اسپتال لے گئی جہاں روہت کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ بعد ازاں دہلی پولیس نے ایک قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں دہلی پولیس نے یہ معاملہ دہلی کرائم برانچ کو سونپ دیا۔ دہلی کرائم برانچ نے قتل معمہ حل کرنے کی کارروائی انجام کی۔