Saturday, May 4, 2024
Homesliderبیو ی کو جلا کر سڑک پر پھنکنے والا گرفتار

بیو ی کو جلا کر سڑک پر پھنکنے والا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب کے علاقے جازان میں  ایک بیرونی ملک کے شخص نے اپنی اہلیہ کو وحشیانہ تشدد کرکے گھر سے نکال کر سڑک پر پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق جازان علاقے کی الدرب کمشنری کی پولیس نےکہا ہے کہ بیوی پر تشدد کرنے والے ایشیائی  باشندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے کھولتے ہوئے پانی سے بیوی کے جسم کو جلا دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے بموجب  کہ ایشیائی شہری نے جو اس کے تین بچوں کی ماں بھی ہے وحشیانہ تشدد کیا۔ اس کے جسم پر کھولتا ہوا پانی ڈالا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ جسم کے مختلف حصوں پر جلتی ہوئی استری بھی چلائی۔ بیوی کے سر کے بال مونڈے اور آخر میں اسے گھر سے دھکا دے کر سڑک پر پھینک دیا۔پولیس نے ایشیائی شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔تحقیقاتی کارروائی مکمل کرکے اسے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر ایشیائی تارکین وطن  اورسعودی شہریوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون بڑے مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔  اس کے پاس رہنے، کھانے پینے تک کا انتظام نہیں۔تشدد کے باعث اس کا جسم جگہ جگہ سے زخمی اور جھلسا ہوا ہے۔سعودی قانون کے بموجب گھریلو تشدد قانونا جرم ہے۔ اس پر ایک برس تک قید، پچاس ہزار ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔