Saturday, May 18, 2024
Homesliderبیگم علی کے مناسک حج  کے ٹوئٹس ، عوام کی جانب سے...

بیگم علی کے مناسک حج  کے ٹوئٹس ، عوام کی جانب سے شاندار رد عمل

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن / ریاض۔ ایک برطانوی مسلمان خاتون  جس نے اس سال حج کرنے کا ارادہ کیا ہے ، حجاج کرام کی حوصلہ افزائی اور پریشانی  اور مسائل  میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کررہی ہیں ۔ بزنس پلاننگ مینیجر اور کوچ لیلیٰ بیگم علی نے اس سال رمضان المبارک میں حج کی تیاری کے بارے میں سیکھنا شروع کیا جسے مسلمان اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور کریں اگر وہ کر سکتے ہیں۔

بیگم علی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اس نے حج کی عملی تجاویز اور کوئی بھی نئی معلومات پوسٹ کرنا شروع کیں جو اس نے مناسک ادا کرنے کے طریقے اور ان کے پیچھے کی تاریخ کے بارے میں سیکھی تھیں تاکہ خواہشمند حاجیوں کو سکھایا جا سکے اور اپنے نئے حاصل کردہ علم کو شائع کیا جا سکے۔اس کوشش نے ٹویٹر پر عوام کی طرف سے ایک شاندار رد عمل حاصل ہوا جنہوں نے اس کی تجاویز کو حوصلہ افزا اور متاثر کن پایا۔

جب سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اپریل میں حج 10 لاکھ غیر ملکی عازمین کے لیے کھلا رہے گا،بیگم علی نے فیصلہ کیا کہ وہ حج کی تیاری کے لیے ایک منظم، نتیجہ خیز اور فعال طریقہ اختیار کریں گی۔لیلیٰ بیگم علی این ایچ ایس بزنس پلاننگ مینیجر اور کوچ  ہیں ، کی تصویر مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں عمرہ کے دوران مملکت کے دورے کے دوران دی گئی ہے جو کافی مقبول ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں ہر روز مذہبی اسکالرز (علماء) کو سن رہا تھی یا صرف یوٹیوب ویڈیوز کو حج کی رسومات کے بارے میں گوگل کررہی تھی، اپنے آپ کو حج کے لیے تیار کررہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حج کے کپڑے خریدنا شروع کیی، اپنی ویکسینیشن بک کروائی اور سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ رہنمائی پرعمل کیا ، اسی وقت میری حج کی ٹویٹس مقبول ہونے لگیں۔

مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کتنا نہیں جانتا تھی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے اور حج کی مختلف اقسام، قواعد اور تاریخ کے بارے میں جاننا چاہیے۔ میں نے پڑھا کہ نبی اکرم محمدﷺ نے اپنا حج کیسے کیا اور جتنا میں نے سیکھا، اتنا ہی میں نے ٹویٹ کیا۔بہت تیزی سے لوگ مجھے ٹیگ کررہے تھے، میری ٹویٹس پر تبصرے کررہے ہیں، یا میرے علم پر میری تعریف کررہے تھے۔ اس طرح اس کی شروعات ہوئی ۔ میں صرف وہی شیئر کر رہی ہوں جو میں سیکھ رہی ہوں ۔اس نے کہا کہ میں  نے ہر ٹویٹ کے لیے 280 حروف کی حد کو فٹ کرنے کے لیے سیکھی ہوئی معلومات کو کم کیا اور اہم نکات کو اجاگر کرنے کے لیے بلٹ پوائنٹس کا استعمال کیا۔