Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگبی آر امبیڈ کر کے پڑ پوتے نے آر ایس ایس کو...

بی آر امبیڈ کر کے پڑ پوتے نے آر ایس ایس کو ”دہشت گرد تنظیم“قرار دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے پڑ پوتے راج رتن اامبیڈ کر نے اتوار کے روز کرناٹک میں آر ایس ایس سے متعلق بیان دیا ہے۔راج رتن امبیڈ کر نے کہا ”آپ لوگوں نے میرا پاکستان والا ویڈیو دیکھا ہوگا۔وہاں بھی میں نے کہا کہ آر ایس ایس ہندوستان کی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔اس تنظیم پر پابندی لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ‘اس کے میرے پاس ثبوت ہیں۔”ایک سادھوی وزیر آعظم نریندر مودی کے پاس بیٹھی ہیں اور انٹر ویو میں کہتی ہیں کہ ہندوستانی فوج کے پاس جب بارود ختم ہو گیا،جب بندوق ختم ہو گئے۔جب سارا دھماکہ خیز مواد ختم ہو گیا۔آر ایس ایس نے وہ دھماکہ خیز مواد،وہ بارود،وہ بندوق،اور وہ بم ہندوستانی فوج کو فراہم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

راج رتن امبیڈکر نے کہا کہ ”آر ایس ایس کے پاس اتنے بم کہاں سے ہیں،اتنا گولہ بارود کہاں سے آیا ہے،اتنی بندوقیں کہاں سے آئیں۔؟وزیر آعظم کے پاس بیٹھے ہوئے یہ سادھوی ایسا بیان دیتی ہیں۔جس گھر میں بارود پایا جائے،کیا وہ ھر کا لڑ کا دہشت گرد نہیں کہا جائے گا۔؟

 انہوں نے سوال کیا کہ،کیا جس تنظیم کے پاس اتنا بارود ہے،وہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔ان کے لوگ آج دہشت گردی کی کارروائیوں میں پکڑے جا رہے ہیں۔دنیا میں ایسی تنظیموں پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔