Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگبی ایچ یو کے طلباء نے مسلم پروفیسرکی تقرری کے خلاف ااپنا...

بی ایچ یو کے طلباء نے مسلم پروفیسرکی تقرری کے خلاف ااپنا احتجاج ختم کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

وارانسی: بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے طلباء نے سنسکرت کے مسلم فیکلٹی کے استعفیٰ دینے کے بعد منگل کے روز مسلم فیکلٹیی کی تقرر ی کے خلاف ایک مہینہ سے جاری احتجاج ختم کر دیا۔ڈین،کوشالیندر پانڈے نے ایک با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ فیروز خان نے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے طلباء کو اپنی کلاس میں واپس آنے کی تاکید کی ہے۔

وضح ہو کہ مذ کورہ یونیورسٹی میں سنسکرت پڑھانے کے لئے ایک مسلم فیکلٹی فیروز خان کا تقرر کیا گیا تھا،جس پر طلباء نے خان کی تقرری کے خلاف 7نومبر سے احتجاج کر رہے تھے۔طلباء نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا احتجاج مسلم پروفیسو کی تقرری کے خلاف نہیں تھا،بلکہ مذ ہب سے جڑے ہوئے کسی مضمون کے لئے ایک غیر ہندو کو مقرر کرنے پر تھا۔