Tuesday, April 30, 2024
Homesliderبی بی کا علم جلوس نکالنے پر ‏لاک ڈاؤن خلاف ورزی کا...

بی بی کا علم جلوس نکالنے پر ‏لاک ڈاؤن خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے اتوار کی دوپہر کو بی بی کا علم جلوس کے دوران لاک ڈاؤن ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر اور دیگر 6 مقدمات درج کیے۔

بندوبست ڈیوٹی پر موجودہ پولیس افسران کی طرف سے میر چوک پولیس اسٹیشن، چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن، رین بازار پولیس اسٹیشن، دبیر پورہ پولیس اسٹیشن، اور چار مینار پولیس اسٹیشن کے حدود میں جلوس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا تھا۔

سٹی پولیس نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 1950، وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں اور ریاستی حکومت نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کووڈ 19 وبائی مرض کنٹرول پروٹوکول جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 محرم الحرام ‘یوم عاشوراء’ بروز اتوار بی بی کا علم دبیر پورہ بی بی کا علاوہ سے نکالا گیا تھا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔
حیدرآباد سٹی پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے وسیع انتظامات کیے تھے ۔
کوویڈ 19 گائیڈلائنز کے مطابق جلوس میں اس سال ہاتھی کی اجازت نہیں تھی، تاہم بی بی کا علم کو ڈی سی ایم گاڑی پر لے جانے کی اجازت دی گئی۔

جلوس دبیر پورہ بی بی کا علاوہ سے نکلتے ہوئے یاقوت پورہ، چار مینار،  گلزار ہاؤس، میرعالم منڈی، دارالشفا سے گزرتے ہوئے چادرگھاٹ پر اختتام پذیر ہوا۔