Friday, April 26, 2024
Homesliderبی جے پی اور کانگریس 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل قبائلی...

بی جے پی اور کانگریس 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل قبائلی ووٹروں کو راغب کرنے  کے کوشاں

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر  شیوراج سنگھ چوہان نے قبائلی برادری کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ریاست میں کچھ ترمیم شدہ قواعد کے ساتھ پی ای ایس اے (پنچائیت کی توسیع کے لیے شیڈول ایریاز) ایکٹ 1996 کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر نے یہ اعلانات  ریاست کے زیر اہتمام جنجاتیا گراو دیوس تقریب میں قبائلی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کئے ، جو منگل کو قبائلی آزادی پسند جنگجو برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جا رہا تھا۔اس ایکٹ کے پیچھے بنیادی دلیل گرام سبھا کی فعال شمولیت کے ساتھ قبائلی آبادی کو استحصال سے بچاناہے۔

چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں کئی قبائلی مخصوص اسکیمیں متعارف کروائی ہیں اور پیسا ایکٹ کا نفاذ آج ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے۔اس ایکٹ کو ایسے وقت میں متعارف کرواتے ہوئے جب ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی رہ گیا ہے، حکمراں بی جے پی کی نظریں قبائلی ووٹوں پر ہوں گی جو ریاست میں 21.1 فیصد ہیں۔چوہان نے کہا پیسا ایکٹ کسی کے خلاف نہیں ہے، ہم اسے متعارف کروا رہے ہیں۔ سماجی ہم آہنگی پر غور کرنا ہمار مقصد ہے ۔

یہ میگا ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن تھا ۔ بی جے پی حکومت کے زیر اہتمام جنجاتیا گورو دیوس، پہلا 2021 میں منعقد کیا گیا تھا، جس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں کی ڈیڑھ درجن قبائلی مرکزی اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔ مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی کئی اعلانات کئے تھے ۔

چونکہ مدھیہ پردیش کی سیاست میں قبائلی آبادی کا ایک اہم کردار ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں قبائلی مسائل پر ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ کانگریس نے ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کے آبائی ضلع چھندواڑہ میں بھی ایک قبائلی پروگرام کا اہتمام کیا۔سابق چیف منسٹر  ناتھ کانگریس کے پروگرام کے دوران یہ بتانا نہیں بھولے کہ پی ای ایس اے ایکٹ ریاست میں کانگریس کے دور میں بنایا گیا تھا۔ انہوں نے یہاں تک کہ بی جے پی سے سوال کیا کہ جب یہ ایکٹ 1996 میں بنایا گیا تھا تو اس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔

کانگریس گزشتہ سال سے شیوراج کی زیرقیادت حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ پی ای ایس اے ایکٹ اور دیگر قبائلی مرکوز اسکیموں کے نفاذ کے وقت پر سوال اٹھا رہی ہے۔ بی جے پی مدھیہ پردیش میں پچھلے 17 سالوں سے برسراقتدار ہے لیکن اس نے قبائلی برادری کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب جب الیکشن آچکے ہیں تو وہ قبائلیوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی مدھیہ پردیش کے قبائلی اور پورے لوگوں نے انہیں باہر نکلنے کا دروازہ دکھایا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ گھبراہٹ کے موڈ میں ہیں اور اب جھوٹے وعدے کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ناتھ نے کہا۔دسمبر 2023 میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں قبائلی ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے دونوں پارٹیوں نے پچھلے کچھ مہینوں سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دونوں قومی جماعتوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قبائلی مسائل پر کانگریس کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر اور کھجوراہو کے رکن پارلیمنٹ وی ڈی شرما نے کہا کانگریس کو بتانا چاہئے کہ پی ای ایس اے ایکٹ جب 1996 میں بنایا گیا تھا تو اسے کیوں نافذ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے (کانگریس) ایسا نہیں کیا اور اب کیا ہے۔ جب بی جے پی حکومت قبائلیوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے تو ان کے پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے۔