Sunday, May 12, 2024
Homesliderبی جے پی اگلے 40 سال حکومت کرے گی : امیت شاہ

بی جے پی اگلے 40 سال حکومت کرے گی : امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوارکو اپوزیشن جماعتوں کو بکھرا ہوا بتایا اورکانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اپنے ارکان ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی میں جمہوریت قائم کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن گاندھی خاندان خوف کی وجہ سے صدر کے عہدے کا انتخاب نہیں کر رہا ہے۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کی اجلاس کے دوران منظور کی گئی سیاسی قرارداد پر بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگلے 30 سے 40 سال بی جے پی کے ہوں گے اور ہندوستان وشو گرو بن جائے گا۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے میڈیا کے ساتھ امیت شاہ کے خطاب سے متعلق اقتباسات کا اشتراک کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو یہ معلومات دی۔ ان کے مطابق امیت شاہ نے سیاست میں ذات پات، خاندان پرستی اور خوشامد کو ایک بڑی لعنت قرار دیا اورکہا کہ یہ ملک کی سیاست کے ساتھ ہی ختم ہوں گے۔

سرما کے مطابق شاہ نے کہا آج اپوزیشن بکھری ہوئی ہے۔ اس کے اپنے ارکان کانگریس میں جمہوریت قائم کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، گاندھی خاندان خوف کی وجہ سے صدر کے عہدے کا انتخاب نہیں کر رہا ہے۔سرجیکل اسٹرائیک ہو اور ہوائی حملے ہوں، کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہو یا انسداد کورونا ویکسینیشن یہ سب ہوگا۔ انہوں نے کہا کانگریس کو مودی فوبیا ہوگیا ہے۔ وہ ملک کے مفاد میں ہر فیصلے کی مخالفت کرنے لگی ہے۔

 کانگریس پوری طرح سے مایوس اور مایوسی کا مرکز ہے۔ اپنے خطاب کے دوران امیت شاہ نے گجرات فسادات پر سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کو دی گئی کلین چٹ کا حوالہ دیا اور اسے تاریخی قراردیا اور کہا کہ مودی نے 19 سال تک اس سیاسی بنیاد پر مقدمہ لڑا لیکن ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ بھگوان شنکر کی طرح انہوں نے (مودی) اپنے گلے میں زہر پی لیا۔

ایس آئی ٹی کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا۔ توہین کی گئی لیکن آئین کے ساتھ وفاداری برقرار رکھی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ دوسری طرف کانگریس کے رہنماو ¿ں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ پوچھ گچھ کے دوران احتجاج کرتے ہوئے ڈرامہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی تلنگانہ اور مغربی بنگال میں خاندانوں کی حکمرانی کو شکست دے گی۔