Sunday, May 19, 2024
Homeتلنگانہبی جے پی رکن اسمبلی نے مندر کے ستونوں پر کے سی...

بی جے پی رکن اسمبلی نے مندر کے ستونوں پر کے سی آر کی تصویرکے خلاف دیا انتباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اکیلے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ہفتے کے روز انتباہ دیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور دیگر سیاست دانوں کی کندہ تصاویر کو یداداری مندر کے ستونوں سے نہیں ہتایا گیا،تو نتائج کی حکومت ذمہ دار ہوگی۔بی جے پی کے رکن اسمبلی نے یدداری کے سری لکشمی نرسمہا مندر کا دورہ کیا اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کو الٹی میٹم جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ مندر کے ستونوں پر بنائی گئی کے چندر شیکھر راؤ،سابق وزرائے آعظم اندرا گاندھی،راجیو گاندھی،دیگر سیاستدانوں تصاویر اور ٹی آر ایس پارٹی کا نشان ”کار“  کی تصویر کو ایک ہفتہ کے اندر نہیں ہٹایا گیا،تو ملک بھر کے عقیدت مند یداداری پہنچ جائیں گے اورانتائج کی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

راجہ سنگھ کی اس دھمکی کے بعد پولیس نے مذکورہ مندر کے آس پاس سیکیوریٹ ی سخت کردی ہے اور کانگریس رہنماؤں کی ایک ریلی کو پہاڑی کے مقام کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔بی جے پی کے ریاستی چیف کے لکشمن نے حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”کے سی آر کے تشہیری اقدام نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح ہوکہ جمعہ کے روز سوشیل میدیا پر مندر کے ستونوں پر نقش و نگار کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں۔جس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض جتایا ہے،انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کے سی آر خود کو بھگوان کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چند ہندو گروہوں نے بھی اس اقدام پر احتجاج کیا۔یداداری ٹیمپل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(وائی ٹی ڈی اے)،جس کے،کے سی ؤر چئیرمین ہیں،نے جمعہ کو،مندر کے بیرونی حصے پر نقش و نگار وتصاویر کا اعتراف کیا۔

وائی ٹی ڈی اے‘کے وائس چیر مین اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر جی کشن راؤ نے کہا کہ کے سی آر کی تصاویر،خود مجسمہ سازوں نے کندہ کئے ہیں،انہیں کو ئی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر کے سی آر کی تصویر قابل اعتراض ہے تو ہم اسے نکال دیں گے۔

ستونوں پر نقش کی گئیں دیگر تصاویر میں مہاتما گاندھی،سابق وزرائے آعظم جواہر لال نہرو،اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی،تلنگانہ حکومت کا نشان اشوک چکر،چارمینار،کاکتیا تھورانم،کے علاوہ ٹی آر ایس کا نشان ’کار‘ اور بیل گاڑی،سائکل رکشہ اور سائکل کی تصاویرشامل ہیں۔

سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر ریاست کی سب سے بڑی مندر ہے،اور اسے اکثر تلنگانہ کا تروپتی بھی کہا جاتا ہے۔ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد،کے سی آر نے یادگیری گوٹہ کو یداداری کے نام سے موسوم کیا اور 1,800کروڑ کی لاگت سے پہاڑی مندر کی ترقی کے میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔