Sunday, May 19, 2024
Homesliderبی جے پی لیڈر کا بیٹا منشیات کے ساتھ  گرفتار

بی جے پی لیڈر کا بیٹا منشیات کے ساتھ  گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

آنند (وسطی گجرات)۔آنند اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ٹیم نے 19.680 گرام ایم ڈی ایم اے منشیات کے ساتھ چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، جس کی بازار میں  قیمت 1.96 لاکھ روپے ہے۔ ایک ملزم روہن ریانی ہے، جوکہ  سریش ریانی بی جے پی کے راجکوٹ تعلقہ کمیٹی کے سکریٹری اور گنڈہ گاؤں کے سرپنچ کا بیٹا ہے ۔

ایس او جی کے انسپکٹر جی این پرمار نے مقامی میڈیا کو بتایا پولیس نے مالتاج-ڈبھوئی روڈ پر چیکنگ کی۔ گاڑی GJ-03-LB-0034 کی چیکنگ کے دوران، پولیس ٹیم کو چار مسافروں سے منشیات کے پیکٹ ملے۔ اس کا وزن 19.680 گرام ہے اور اس کی بازار کی مالیت 1.96 لاکھ روپے ہے۔ منشیات کے ساتھ گرفتار چار ملزمان روہن ریانی، تشار سنگانی، روہن وسویا اور موہت پرسانہ ہیں۔

افسر نے کہا کہ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ انہوں نے منشیات کہاں سے اور کس سے خریدی اور آیا یہ ذاتی استعمال کے لیے تھی یا کسی اور کو فراہم کی جانے والی تھی ۔ایک اور معاملے میں ایک بی جے پی لیڈر کی ماں کو وڈودرا دیہی پولیس نے 8 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ کرجن پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شیلیش چودھری نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دیلواڈا گاؤں میں تین چھاپے مارے گئے جس میں 20 لیٹر سے زیادہ دیسی شراب کے ساتھ تین خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

ان میں سے ایک جگنیش وساوا کی ماں سوبھنا وساوا ہے، جس کے قبضے سے پولیس نے آٹھ لیٹر دیسی شراب ضبط کی۔ وہ کئی بار دیسی شراب کے ساتھ گرفتار ہو چکی ہے۔چودھری نے کہا جگنیش وساوا کرجن تعلقہ پنچایت کے منتخب رکن ہیں۔دومختلف واقعات میں بی جے پی لیڈر کا بیٹا اور ماں کی گرفتاری نے عوام کو نہ صرف مایوس کردیا ہے بلکہ ان میں غصہ بھی پایا جاتاہے ۔