Friday, April 26, 2024
Homesliderبی جے پی لیڈر کا بیٹا 19 سالہ لڑکی کے قتل میں...

بی جے پی لیڈر کا بیٹا 19 سالہ لڑکی کے قتل میں گرفتار ، برہم عوام کا ہنگامہ

- Advertisement -
- Advertisement -

یمکیشور۔ اتراکھنڈ پولیس نے بی جے پی لیڈر کے بیٹے کو مبینہ طور پر ایک 19 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جو گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھی۔پولیس نے ریزورٹ کے مالک پلکت آریہ، بی جے پی لیڈر کے بیٹے اور ان کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ ریزورٹ پوڑی ضلع کے یمکیشور بلاک میں واقع ہے۔لڑکی کی لاش جس کی شناخت انکیتا بھنڈاری کے نام سے ہوئی ہے، جمعہ کو اتراکھنڈ پولیس کو پوڑی گڑھوال کے نندلسن بیلٹ سے ملی تھی۔ لڑکی گزشتہ چار دنوں سے رشی کیش میں واقع ایک ریزورٹ سے لاپتہ تھی، جہاں وہ کام کرتی تھی۔لڑکی ریزورٹ میں ریسپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی۔

لڑکی، جس کی شناخت انکیتا بھنڈاری کے نام سے ہوئی ہے، پانچ یا چھ دن پہلے لاپتہ ہوگئی تھی۔ ریزورٹ کا علاقہ باقاعدہ پی ایس علاقے کے تحت نہیں آتا ہے  بلکہ یہاں پٹواری پولیس کا نظام ہے، اور اس کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ریزورٹ کے مالک کی جانب سے اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے یہ تفصیلات فراہم کی ہیں ۔پلکت آریہ ونود آریہ کے بیٹے ہیں، جو ہریدوار کے بی جے پی لیڈر ہیں اور اتراکھنڈ مٹی کلا بورڈ کے سابق چیئرمین ہیں۔ ونود آریہ کو ریاستی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے لیکن وہ حکومت میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق منگل کو ریونیو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، جسے چہارشنبہ  کی صبح باقاعدہ پولیس کو منتقل کردیا گیا تھا۔ڈی ایم نے کل مقدمہ  لکشمن جھولا پولس کو سونپ دیا، جس نے 24 گھنٹے کے اندر اس مقدمہ  پر کام کیا اور خاطی کو گرفتار کیا ۔ ریزورٹ کا مالک ملزم نکلا۔ مالک پلکیت سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پلکت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

لڑکی کے قتل پر رشی کیش میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ خواتین نے پولیس کی گاڑی کا گھیراؤ کیا جو ملزم کو لے کر جارہی تھی۔آن لائن ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ درجنوں لوگ باہر جمع ہوئے اور ریزورٹ میں توڑ پھوڑ کی۔ لوگوں کو ریزورٹ کی کھڑکیوں پر پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دریں اثنا، اتراکھنڈ کے چیف منسٹر  پشکر سنگھ دھامی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ مجرم کوئی بھی ہو، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔