Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبی جے پی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتی ہے:...

بی جے پی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتی ہے: اتم کمار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ٹی پی سی سی کے صدر ین اتم کمار ریڈی نے ہفتہ کو ٹی آر ایس حکومت،اور خاص طور پر سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی جانب سے منعقدہ ”ہندوستان کو بچائیں،آئین کو بچائیں،ریلی کی اجازت دینے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ کانگریس کے ہزاروں کارکنوں کوگاندھی بھون میں اس پروگرام میں شرکت کرنے سے روکا اور انہیں گرفتار کیا۔

ہفتے کے روز گاندھی بھون میں ستیہ گرہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں گورنر کی مداخلت کے خواہاں ہیں،اور ریاستی گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندر راجن سے ملاقات کریں گے۔آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ 2014کی دفعہ 8کے مطابق،گورنر کو امن و امان کے معاملات میں مداخلت کرنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی اس وقت تک ولیس کمشنر کے رویئے کو سنجیدگی سے لے گی،جب تک کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔پارٹی کے 135ویں یوم تشکیل کے موقع پر پارتی پر چم لہرانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے،اتم نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کے بی جے پی کے ”فرقہ وارانہ“منصوبوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ”ہندوتوا“ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس شہریت رمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور این آر سی،این پی آر،ٹرپل طلاق،آرٹیکل 370،رام مندر جیسے معاملات کو اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”سی اے اے کے نفاذ سے ہندوستان میں دوسرے درجے کے شہری بن جائیں گے۔اور کہا کہ این آر سی اور این پی آر ہندوستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے خطر ناک ثابت ہوں گے۔

اتم کمار نے کہا کہ ”کانگریس ہمیشہ فرقہ پرست طاقوں کے کلاف لڑتی رہی اور وہ اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک گیر سطح پر ”ہندوستان بچائیں،آئین بچائیں“ مہم شروع کیا ہے۔تاہم،ٹی آر ایس حکومت نے پولیس افسران کو بد سلوکی کے ذریعہ،ٹی پی سی سی کو پر امن ترنگا ریلی نکالنے سے روکا۔”ہم گاندھی بھون سے ڈاکٹر امبیڈ کر مجسمہ تک قومی پرچم کے ساتھ پر امن ریلی نکالنا چاہتے تھے۔

جبکہ کمشنر پولیس نے آر ایس ایس کو ریلی کی اجازت دی لیکن انہوں نے کانگریس پارٹی کو ترنگا مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اتم

 کمار نے کہا کہ شہر کی پولیس نے ایک ہزار سے زیادہ کانگریس کار کنوں کو حراست میں لے لیا۔ٹی پی سی سی کے سربراہ نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو بہت سنجیدگی سے لیں اور پارٹی کی فتح کے لئے جدو جہد کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ی پارٹی الیکشن کمیشن کے ذریعہ قوانین کے خلاف ورزی پر اعتراض کرتی رہی ہے۔

اتم کمار نے کہا کہ ووٹرز کی فہرست اور واروارڈوں کے ریزر ویشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے ملک میں انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ”بی جے پی سے ہندوستان کو بچائیں،تلنگانہ کو ٹی آر ایس سے بچائیں‘ کے نعرے کے ساتھ لوگوں کے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی۔سینئر رہنما،بشمول اے آئی سی سی رہنما آر سی خنٹیا،سی ایل پی رہنما بھٹی وکر مابھی اس موقع پر موجود تھے۔