Sunday, May 5, 2024
Homesliderبی جے پی نہیں ایم آئی ایم ہماری اصل حریف : کے...

بی جے پی نہیں ایم آئی ایم ہماری اصل حریف : کے ٹی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر اور آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ  جو پارٹی کی جی ایچ ایم سی انتخابی مہم کی رہنمائی کررہے ہیں  انہوں نے کہا کہ کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے اور  گلابی پارٹی ایم آئی ایم کو اپنا اہم حریف مانتی ہے۔ یکم دسمبر کو ہونے والے جی ایچ ایم سی انتخابات  کے ضمن میں منتخب میڈیا  نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس اس بار سنچری کا مقابلہ کرکے جی ایچ ایم سی انتخابات میں 99 سیٹیں جیتنے کا اپنا 2016 کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک خاتون ٹی آر ایس کارپوریٹر 4 دسمبر کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد جی ایچ ایم سی میئر کا عہدہ سنبھالیں گی۔

اپوزیشن پارٹیاں ایک بدنیتی پر مبنی مہم میں ملوث ہیں کہ ٹی آر ایس اور اے آئی ایم ایم جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے اتحاد میں ہیں۔ وہ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ یہ جھوٹ پھیلانا ہے کہ ٹی آر ایس جی ایچ ایم سی میئر کا عہدہ اے ایم آئی ایم کے حوالے کردے گی۔ یہ کتنے  بیوقوف ہے؟ آخری بار  ہم نے 150 میں سے 99 نشستیں  حاصل کی تھیں اور  اس بار ،ہم ایک سنچری بنائیں گے ۔ کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر  لوگوں کو تقسیم کرنے کے مذموم ارادے کے ساتھ ٹی آر ایس – ایم آئی ایم اتحاد کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات جیتنے کے لئے  ٹی آر ایس کے حق میں ہندو ووٹوں کو پولرائز کرنا  اور ہندوؤں کو ٹی آر ایس سے دور کرنا، بی جے پی قائدین یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ اگر وہ اے ایم آئی ایم کو ہمارے اتحادی کے طور پر پیش کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو شکست دینے  کی کوشش میں ہے لیکن ٹی آر ایس جی ایچ ایم سی میئر بنائے گا۔ ہمارا اصل حریف ایم آئی ایم ہے۔ ہم اب کم سے کم 10 نشستوں پر ایم آئی ایم کو شکست دیں گے ، ہم نے 2016 میں ایم آئی ایم کے خلاف پانچ  علاقوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ہمیں اس میں دلچسپی نہیں ہے کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں کون نمبر 2 ، نمبر 3 اور نمبر 4  پر ہوگا۔ کیوں کہ ٹی آر ایس نمبر 1 کے طور پر سامنے آئے گا۔

جی ایچ ایم سی کی انتخابی جنگ کا مقابلہ گلی پارٹی (مقامی پارٹی ٹی آر ایس) ، لولی پارٹی (پریشان کن پارٹی بی جے پی) اور بیوقوف پارٹی (کانگریس) کے مابین مسابقت ہے ۔ کے ٹی آر نے اس اعتماد پر زور دیا کہ حیدرآباد کے ووٹرز یقینی طور پر  مقامی نمائندوں  کا انتخاب کریں گے۔ ٹی آر ایس حکومت کے تحت حیدرآباد نے پچھلے چھ سال میں بہت ترقی کی ہے  ، کے ٹی آر نے بیان کیا اور مزید کہا کہ شہر میں اچھے کام کو جاری رکھنے کے لئے ، گلابی پارٹی کو جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔ یہ ٹی آر ایس حکومت تھی جس نے لوگوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے علاوہ شہر میں سڑکیں ، فلائی اوور اور دیگر بنیادی ڈھانچے تیار کئے ۔ان سب نے بین الاقوامی تنظیموں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو راغب کرنے والے حالات  اور ماحول کو یقینی بنایا۔