Saturday, May 18, 2024
Homesliderبی جے پی نے ایم ایل ایز کو پیسے کی طاقت پر...

بی جے پی نے ایم ایل ایز کو پیسے کی طاقت پر حاصل کیا :لالن

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ ۔ منی پور میں زیادہ تر ایم ایل ایز کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے ایک دن بعد جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے ہفتہ کو اپنے سابق اتحادی اور دیگر جماعتوں کے ایم ایل ایز کو نشانہ بنانے  انہیں  حاصل کرنے  کے لیے منی فورس (پیسہ کی طاقت ) استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے ۔جے ڈی (یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے منی پور میں وہی کیا جو اس نے پہلے دہلی، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں کیا ہے ۔
ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے اروناچل پردیش میں سات اور منی پور میں چھ سیٹیں جیتی تھیں اور دونوں ریاستوں میں ہم نے براہ راست بی جے پی کو شکست دے کر الیکشن جیتا تھا۔ 2020 میں اروناچل پردیش میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا جب ہم نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا حصہ تھے۔ اتحاد مذہب، اخلاقیات کا سبق پڑھانے والے بی جے پی کے لوگوں نے بعد میں سات میں سے چھ ایم ایل اے کو توڑ دیا اور حال ہی میں ایک کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا۔ لیکن منی پور میں جو کچھ بھی ہواپیسے اور طاقت کا استعمال ہوا ہے۔
لالن جو تقریباً چار دہائیوں سے نتیش کمار کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا بی جے پی جو بھی حرکت کرے، وہ 2023 تک جے ڈی (یو) کو قومی پارٹی بننے سے نہیں روک سکے گی۔ 2015 کے بہار اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کسی اور نے 42 ریلیوں سے خطاب نہیں کیا لیکن پارٹی 243 رکنی اسمبلی میں 53 سیٹیں جیت سکی۔ انہیں 2024 میں اپنی قسمت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ پوری اپوزیشن ان کے خلاف متحد ہو جائے گی۔
مودی کے حالیہ الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اپوزیشن پارٹیاں بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں، جے ڈی (یو)کے سربراہ نے طنز کیا،بی جے پی دوسری پارٹیوں کے ساتھ جو کر رہی ہے وہ کیا  اچھا ہے۔ پیسے کی طاقت کے کھلے عام استعمال کرتے ہوئے ایم ایل ایز کو خرید رہی ہے ۔