Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگبی جے پی نے 40 ہزار کروڑوپئے کا فنڈ بچانے فڑنویس کو...

بی جے پی نے 40 ہزار کروڑوپئے کا فنڈ بچانے فڑنویس کو چند گھنٹے کا چیف منسٹر بنایا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ کرناٹک کے بی جے پی لیڈراورایم پی اننت کمار ہیگڈے کے ایک بیان نے مہاراشٹرمیں سیاسی طوفان پیدا کردیا ہے ،جس میں انہوں نے کہاہے کہ مہاراشٹرمیں میں بی جے پی نے دیویندر فڑنویس کو اکثریت نہ ہونے کے باوجود چیف منسٹر بنانے کا ڈرامہ رچا تھا تاکہ مرکز سے ریاست کو ملے40 ہزارکروڑ روپے کے فنڈز واپس لوٹا دیا جائے اورشیوسینا، کانگریس اور این سی پی اتحاد اقتدار میں آنے کے بعد اس کا غلط استعمال نہ کرے ۔این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہاکہ اگر ایسا کیا گیا ہے تو یہ مہاراشٹر کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے اور اس کا جواب فڑنویس ہی نہیں بلکہ مرکز کی مودی حکومت کو بھی دینا ہوگا۔

ہیگڈے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ فڑنویس کو چیف منسٹر بنانے کا ڈرامہ اس لئے رچا گیا تاکہ فنڈ کو شیوسینا کے اتحاد سے بچایا جائےحالانکہ انکے پاس اکثریت نہیں تھی۔ واضح رہے کہ کانگریس این سی پی شیوسینا کی قیادت میں حکومت سازی کی کوشش میں لگی تھی، اس وقت اچانک راتوں رات صدر راج ہٹا کر فڑنویس کو چیف منسٹر بنادیا گیا اور انہوں نے 80 گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیاتھا۔اس سلسلہ میں این سی پی کے لیڈر اجیت پوارکو نائب چیف منسٹر بنایاگیا تھا۔اننت کمارنے کہا ہے کہ بی جے پی نے یہ ڈرامہ رچا اور فڑنویس نے حق ادا کرتے ہوئے پندرہ گھنٹے میں فنڈ واپس کر دیا۔اس طرح شیوسینا اتحاد کو چالیس ہزارکروڑفنڈ نہیں مل سکا۔