Sunday, May 19, 2024
Homesliderبی جے پی چیف منسٹر امیدوار کے اعلان بغیر تلنگانہ انتخابات...

بی جے پی چیف منسٹر امیدوار کے اعلان بغیر تلنگانہ انتخابات لڑے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بی جے پی چیف منسٹر  امیدوار پیش کئے بغیر تلنگانہ  انتخابات لڑے گی۔ 2023 کے اسمبلی انتخابات کے لئے کسی بھی پارٹی کے چیف منسٹر  امیدوار کے بارے میں بات کرنا بہت جلدی ہوگا  لیکن پھر بھی  بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست  میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے متبادل کے طور پر ابھر رہی  ہے ۔ بی جے پی  نے پارٹی کے رہنماؤں اور کیڈر تیار کرنے کےلئے  پارٹی کے رہنماؤں کے ایک حصےپیش کیا ہے لیکن  اپنے چیف منسٹر  امیدوار کو پیش کیے بغیر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا پیشگی فیصلہ کیا ہے۔ بنڈی سنجے یا کشن ریڈی چیف منسٹر کے امیدوار کے طور پرسب سے آگے ہیں ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حالیہ دوباک اسمبلی ضمنی انتخاب اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کو اپنی شاندار  کارکردگی کے پیش نظر تلنگانہ میں حکمران ٹی آر ایس کے متبادل کے طور پر ابھری ہے۔ ریاستی بی جے پی قیادت کی طرف سے چیف منسٹر کے ایک مضبوط امیدوار کو پیش کرنے کی درخواستوں کے باوجود  جو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مقابلہ کرسکے   بی جے پی ہائی کمان نے اس بات کا یقین کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی قیادت میں انتخابات لڑے جائیں گے لیکن چیف منسٹر  امید وار کا اعلان نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس معاملے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مئی 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بھی مغربی بنگال میں بھگوا پارٹی اسی طرح کی ایک سیاسی حکمت عملی اپنائی ہے۔بی جے پی ذرائع نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کسی کو بھی چیف منسٹر کے چہرے کے طور پر پیش نہیں کرے گی۔ ہم مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں لڑیں گے اور الیکشن جیتیں گے۔ بی جے پی کے  سرکاری ذرائع نے کہا  ہے کہ مرکزی قیادت اسمبلی انتخابات کے بعد ہی اپنے چیف منسٹر  کے انتخاب کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ ابھی ہمارا ہدف 119 ارکان  اسمبلی میں 80 سے 90 نشستیں جیتنا ہے۔

دریں اثنا بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے آنے والے دنوں میں بس یاترا اور پیدیاترا کی منصوبہ بندی کر کےچیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے منصب کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے حامی سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ کو تلنگانہ کے اگلے چیف منسٹرکی حیثیت سے پیش کررہے ہیں ، اگر 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں آجائے تو پھر شاید یہ دو نام سب سے آگے ہوں گے۔دوسری جانب  تلنگانہ کے سیاسی حلقوں میں یہ وسیع پیمانے پر مانا جاتا ہے کہ دسمبر 2018 میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ ایک چیف منسٹر کے لئے  موثر رہنما کی کمی تھی جسے متعلقہ فریقوں کے ذریعہ چیف منسٹر کے امیدوار کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔