Saturday, May 18, 2024
Homesliderبی جے پی کا آزادی ہند سے کوئی تعلق نہیں

بی جے پی کا آزادی ہند سے کوئی تعلق نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ہندوستان بھر میں گزشتہ روز آزادی کی 75 وی سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی اور ملک کے مختلف حصوں میں ملک کو انگریزوں سے آزادی دلوانے میں اپنی جان کی قربانی دینےوالے اسلاف کو یاد گیاتو دوسری جانب  یہ کوشش بھی گئی کہ جو اس وقت ملک کے آقا بننے کی کوشش میں مصروف ہیں ان کے چہروں سے دکھاوے کا نقاب ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے ۔دریں اثنا سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ جدوجہد آزادی سے بی جے پی اور ٹی آر ایس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور کانگریس کی قیادت میں مجاہدین آزادی نے اپنی جانیں قربان کرتے ہوئے ملک کو آزادی دلائی ہے۔

 میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کی تکمیل پر بی جے پی بلند بانگ دعوے کررہی ہے۔ 1857 سے 1947 تک کانگریس کی قیادت میں آزادی کی لڑائی لڑی گئی۔ گوپال کرشنا گھوکھلے، لالہ لاجپت رائے، بال گنگا دھرتلک، موتی لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، سردار پٹیل اور دیگر مجاہدین آزادی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ ان قائدین کو جیل کی مصبتیں برداشت کرنی پڑیں۔ نوجوان نسل کو مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو ایک طاقتور جمہوری نظام دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے عوام کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

 ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے دستور ہند کے ذریعہ ہرشعبہ میں رہنمائی کی ہے۔ جدوجہد آزادی کی تاریخ سے محروم بی جے پی اور ٹی آر ایس کو کانگریس پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہے۔ گزشتہ 7 برسوں میں عوامی شعبہ کے اداروں کو ختم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام آئندہ انتخابات میں دونوں پارٹیوں کو بیدخل کرتے ہوئے کانگریس کا اقتدار واپس لائیں گے۔