Saturday, May 18, 2024
Homesliderبی جے پی کسی مذہب کی توہین برداشت نہیں کرتی

بی جے پی کسی مذہب کی توہین برداشت نہیں کرتی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور تمام مذاہب کا احترام کرنے پر یقین بھی  رکھتی  ہے، اس کے ایک ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں کیے گئے مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ہنگامہ کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس نے یہ بیان جاری کیا ہے ۔ وہ اہل مذہب کی توہین بھی قبول نہیں کرتی۔
پارٹی ترجمان نوپور شرما کے بیان پر تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایسے کسی بھی خیال کو قبول نہیں کرتی جس سے کسی مذہب یا فرقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔انہوں نے کہا بی جے پی نہ تو ایسے کسی خیال پر یقین رکھتی ہے اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری سرکاری بیان میں کسی واقعہ یا بیان کا ذکر نہیں  کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شرما کے بیان کے بعد مسلم سماج میں غصہ ہے۔

سنگھ نے کہا ہندوستان کے ہزاروں سالوں کے سفر میں ہر مذہب نے ترقی کی اور ترقی کرتا  رہے گا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سرو پنتھ سمبھاو میں یقین رکھتی ہے۔ بی جے پی کسی بھی مذہب کے پرستاروں کی توہین قبول نہیں کرتی۔سنگھ نے کہاآزادی کے 75 ویں سال میں اس امرت دور میں ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مسلسل مضبوط کرتے ہوئے، ہمیں ملک کے اتحاد، سالمیت اور ترقی کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔بی جے پی کے اس بیان کے باوجود شرما کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہ کئے جانے کی وجہ سے مسلمانوں میں ایک قسم کی بے چینی پائی جاتی ہے حالانکہ گستاخ رسول ﷺ کے خلاف مسلمانوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کے خلاف ہندوستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج کروائے ہیں ۔