Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگبی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کی بیٹی نے گھر والوں...

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کی بیٹی نے گھر والوں سے بچاؤ کے لئے پولیس تحفظ کی مانگ کی

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال: بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سریندر ناتھ سنگھ کی بیٹی نے جبل پور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے،جس میں اس کے اہل خانہ سے بچاؤ کے لئے پولیس تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مذکورہ بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی بھارتی سنگھ کے وکیل انکیت سکسینہ نے بھارتی سنگھ کی طرف سے ایک عرضی داخل کی۔

28سالہ بھارتی سنگھ نے کہا کہ وہ حال ہی میں اپنے کنبے اورگھر کو چھوڑ دیا ہے۔اورنشے کے انجکشن لینے کے الزام کی وجہ سے اپنے گھر والوں سے تنگ آکرگھر چھوڑ دیا۔وہ ایک ایم ایل اے کے بیٹے سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے قریبی ساتھی سریندر ناتھ سنگھ نے 16اکٹوبر کو کملا نگر میں شکایت درج کر وائی تھی کہ ان کی بیٹی بھارتی لا پتہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی ”ذہنی طور پر بیمار“ہے۔کملا نگر پولیس اسٹیشن انچارج انسپکٹر وجئے سیسودیا نے تصدیق کی۔

جبکہ ایک علاقائی نیوز چینل کے ذریعہ چلائی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کلپ میں،بھارتی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ تشدد سے بچنے کے لئے اپنا گھر چھوڑ چکی ہے۔اور میں سلامت ہوں۔اور میں ذہنی طور پر تندرست ہوں۔جبکہ اس کے والد وشواس سنگھ ناراض ہیں کہ ان کی بیٹی برادری سے باہر شادی کرنے کی خواہاں ہے۔