Friday, May 10, 2024
Homesliderتامل ناڈو،12 ویں جماعت کی  ایک اور لڑکی نے خودکشی کر لی،...

تامل ناڈو،12 ویں جماعت کی  ایک اور لڑکی نے خودکشی کر لی، دو ہفتوں میں تیسرا واقعہ

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ تمل ناڈو کے کڈلور میں منگل کو 12ویں جماعت کی ایک طالبہ نے اپنے گھر میں خودکشی کر لی، یہ ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں میں اس طرح کی تیسری موت ہے۔ کڈالور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ طالبہ کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا تھا اور غصے میں اس نے اپنے کمرے میں خود کو بند کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

دو ہفتوں کے دوران تمل ناڈو میں 12 ویں جماعت کی  طالب علم کی خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں 13 جولائی کو کالکوریچی میں 12 ویں جماعت کے طالب علم نے خانگی اسکول کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی ۔ لڑکی کی خودکشی نے کالکوریچی میں تشدد کو جنم دیا جب کہ 17 جولائی کو سینکڑوں مظاہرین نے اسکول کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی، اسکول کی بسوں کو نذر آتش کیا، پولیس کی گاڑی کو جلایا اور کئی دو پہیہ گاڑیوں کو تباہ اور جلادیا۔

پولیس کے خلاف موقع پر شدید پتھراؤ اور بوتلیں پھینکی گئیں، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس بی پانڈیان اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، آر سیلوا کمار سمیت سینئر آئی پی ایس افسران زخمی ہوئے۔ چیف منسٹر نے حقائق کا پتہ لگانے اور محکمہ داخلہ کو رپورٹ کرنے کے لئے ریاستی پولیس سربراہ اور ہوم سکریٹری پر مشتمل ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجی۔

اسی طرح کے ایک واقعہ میں تروولور ضلع کی 12ویں جماعت کی طالبہ نے پیر (25 جولائی) کو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ بچی کے لواحقین اور دیگر افراد نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا اور لاش لینے کو تیار نہیں ہوئے ۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دباؤ کے بعد آخر کار وہ باز آ گئے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ان تینوں لڑکیوں کی خودکشی کے عوامل کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔