Sunday, May 5, 2024
Homesliderتامل ناڈو میں 19 جنوری سے کھلیں گے اسکول

تامل ناڈو میں 19 جنوری سے کھلیں گے اسکول

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں رواں ماہ کے کسی نہ کسی ہفتے سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آرہی اور اب تامل ناڈو میں کورونا وبا کے سبب گذشہ نو ماہ سے بند10 ویں درجے کے اسکول سنکرانتیکی چھٹیوں کے بعد 19 جنوری سے کھل جائیں گے ۔

ریاست کے چیف منسٹر ای کے پلانی سوامی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو اسٹیڈرڈ آپریٹنگ پرویسزر (ایس او پی) پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلع عہدیداروں اورطبی ماہرین سے28 دسمبرکو غوروخوض کرنے اور 6 تا 8 جنوری کے مابین طلبہ کے والدین کی رائے جاننے کے بعد اسکولوں کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ پھر سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر70 فیصد سے زائد والدین نے10 ویں اور12 ویں جماعت کے اسکولوں کو کھولنے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین، والدین کی رائے اور طلبہ کے مستقبل کے پیش نظر19 جنوری سے10 ویں اور 12ویں جماعت کے اسکولوں کو قیام کی سہولت کے ساتھ پھرسے کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں میں 25 سے زائد طلبہ کو شرکتکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 پلانی سوامی نے کہا کہ اسکولوں میں آنے والے طلبہ کو قوت مدافعت بڑھانے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے وٹامن اور زنک کی گولیاں فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت تمام سرکاری اسکولوں کو ہینڈ سینیٹائزر بھی مہیا کروائے گا۔ اسکول احاطے کے اندر اور باہر طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک لگانا ضروری ہے ۔غور طلب کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سامنے آنے اور اس کے بعد نافذ لاک ڈاون کے سبب گذشتہ برس25 مارچ سے ریاست کے اسکول بند ہیں۔ طلبہ کے لئے بورڈ کے امتحانات منعقد کئے گئے جبکہ دیگر تمام جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دے دی گئی۔

ریاست میں قبل ازیں دیوالی کے بعد اسکولوں کو کھولنے کامنصوبہ تھا لیکن وبا کے کنٹرول میں نہ ہونے کے سبب ماہرین تعلیم اور سیاسی پارٹیوں کی تنقید کے بعد اس فیصلے کو واپس لیے لیا گیا تھا۔