Sunday, May 19, 2024
Homeاقتصادیاتتجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے امریکہ کا ہندوستان سے مطالبہ

تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے امریکہ کا ہندوستان سے مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ امریکہ نے اپنے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اہم ملاقات سے پہلے مضبوط دو طرفہ وسیع تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی دلی خواہش ہے کہ ہندوستان، تجارتی رکاوٹوں کو کم کرے اور غیر جانبدار اور باہمی تجارت کی طرف بڑھے ۔یاد رہے کہ پومپیو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر کل رات یہاں پہنچے ۔

امریکی حکومت نے اس درمیان بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یہ یقینی بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہے کہ ہندوستان میں کام کر رہی امریکی کمپنیوں کو وہی سہولتیں اور مواقع ملے جو ہندوستانی کمپنیوں کو امریکہ میں مل رہی ہیں۔ اگر ہندوستان تجارتی رکاوٹوں کو کم کرکے منصفانہ اور باہمی کاروباری رخ کی طرف بڑھتا ہے تو ہمارے تجارتی تعلقات میں بہترین اضافہ اور اعلی معیار کے روزگار جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں اس کی تخلیق کے لا محدود امکانات ہیں۔امریکی حکومت نے اس بیان سے یہ صاف کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت پر اس کا رخ بہت مثبت ہے اور وہ کاروبار اور روس کے ساتھ ہتھیار معاہدے سے پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرنے کا حامی ہے ۔

پومپیو اور ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات کو کافی اہم قراردیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دہشت گردی، افغانستان سے متعلق مسائل، ایران امریکہ کشیدگی، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملے ، انڈو پیسفک خطہ اور دیگر معاملات پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے ۔ پومپیو کے تین روزہ دورے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ایس جے شنکر نے پہلے ہی کہا ہےکہ امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ حالات میں ہندوستان اپنے قومی مفاد کی بنیاد پر ہی کوئی موقف اختیار کرے گا۔ ہندوستان کے امریکہ ۔ ایران دونوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی ان کچھ مشکل بین الاقوامی مسائل میں سے ایک ہے جو ہندوستان کے سامنے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پومپیو کا دورہ انتہائی اہم ہے انہوں نے امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے کاروبار ٹیکس سے متعلق تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اس طرح کے تنازعہ کبھی کبھی پیدا ہو جاتے ہیں، لیکن سفارتکاری کا تقاضہ ہے کہ دونوں ملک ایسی باتوں کے حل کو ڈھونڈے جو دونوں کے لئے فائدہ مند ہو۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی مسائل پر بامعنی گفت و شنید ہوئی۔ مودی کے دوبارہ اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلا اہم اور اعلی سطحی اجلاس رہا جب کہ مائیک پومپیو ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر کل رات یہاں پہنچے جبکہ امریکہ کی تناظر میں قومی جمہوری اتحاد کے زبردست اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آنے کو بین الاقوامی فورم پر احترام کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور مانا جا رہا ہے کہ ملک کی تیز ترقی کے لئے ہندوستان حوصلہ مندانہ قدم اٹھا سکتا ہے ۔