Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیترکی اور قطر کے درمیان پروازیں ہنوزجاری

ترکی اور قطر کے درمیان پروازیں ہنوزجاری

- Advertisement -
- Advertisement -

استنبول ۔اس وقت ساری  دنیا میں کورونا وائرس کے بحران کے نتیجے میں فضائی خدمات تقریبا معطل ہے لیکن اس بحران کے باوجود قطراورترکی کے درمیاں پروازیں جاری ہیں۔ 27 مارچ 2020 کو ترک سیول ایوی ایشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا لیکن قطر کے ساتھ پروازیں جاری ہیں اور دونوں ممالک کے مابین فلائٹ ٹکٹ خریدنے کا زبردست مقابلہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 مارچ کو ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا۔ 11 اپریل تک ترکی میں 47 ہزار 29 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے جن میں سے 1006 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ترک حکومت نے کورونا سے متاثر کئی ممالک کے ساتھ فضائی خدمات بند کردی تھی لیکن دوحہ اور انقرہ کے درمیان پروازیں بدستور جاری ہیں۔

تین فروری کو ترکی اور چین کے درمیان فضائی آمد ورفت بند ہوئی۔ 23 فروری کو ترکی نے مزید متعدد ممالک کے ساتھ پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا۔ 13 مارچ کو جرمنی، فرانس اور اسپین جب کہ 17 مارچ کو ترکی نے برطانیہ کے لیے پروازیں بند کردیں۔

27 مارچ 2020 کو ترک سیول ایوی ایشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق طبی کمیٹی کی سفارش کی بنا پر صدر ترک جمہوریہ نے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔3 اپریل کو ترک حکومت نے ترکی کے 30 بڑے شہروں میں باہر سے آمد ورفت بند کردی تاہم قطر سے آنے والی پروازوں کو ان شہروں میں فلائیٹ خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔