Friday, May 17, 2024
Homesliderترکی میں فیس بک کے خاتمہ کا خدشہ

ترکی میں فیس بک کے خاتمہ کا خدشہ

- Advertisement -
- Advertisement -

انقرہ: انڈسٹری کے ایک ماہر کے مطابق ترکی میں فیس بک کے کمپنی کے نمائندے کے  تقرر نہ کرنے کا فیصلہ ملک میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لئے اختتام کا آغازکرسکتا ہے۔یکم اکتوبر سے نافذ ہونے والے ترک حکومت کے نئے قواعد و ضوابط کے تحت تمام سوشل میڈیا فرموں کو دفتر کھولنے یا بھاری جرمانے ، اشتہاری پابندی اور ڈیٹا کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان کمپنوں کے نمائندوں کو بھی لازمی طور پر ایک ترک شہری ہونا چاہئے اور نیٹ ورکس پر صارف کے ڈیٹا کو ترکی میں ہی محفوظ کرنا ہوگا۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی میں کسی بھی دوسرے یورپی ملک کے مقابلے میں فیس بک کے  زیادہ صارفین ہیں۔اسکودر یونیورسٹی میں صحافت کے پروفیسر سلیمان اریوان نے کہا ہے کہ  اگر فیس بک اپنے مبینہ مؤقف پر قائم رہا تو ترک صارفین اس پلیٹ فارم کا خاتمہ دیکھ سکتے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ فیس بک کا یہ اقدام ترکی میں قانونی نمائندگی لینا ہے یا نہیں اس بارے میں ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے فیصلوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ترکی کے نئے قواعد کے تحت  یکم اکتوبر تک ترکی میں دفتر نہ کھولنے والی فرموں کو نومبر تک 10 ملین ترک لیرا (1.26 ملین ڈالرس) جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اگر یہ رقم  دسمبر میں ادا کی جاتی ہے تو وہ تین گنا ہوجائیں گے۔ اس کی مزید تعمیل سے انکار کے نتیجے میں اگلے سال جنوری میں اشتہار پر پابندی لگے گی اور بیانڈوتھ کو آہستہ آہستہ مئی تک 90 فیصد تک کم کردیا جائے گا (جس کی وجہ سے اس ایک پوسٹ کو کھولنے میں 15 منٹ کا وقت لگے گا)۔

ایک ٹویٹ میں سائبر رائٹس کے ماہر یمن اخدنیز نے کہااگرچہ یہ تجسس کی بات ہے کہ حکومت کیا رد عمل ظاہر کرے گی اگر آپ اسٹیک ہولڈرز کی رائے لئے بغیر اقدام کرتے ہیں تو مسئلہ اور سنگین ہوسکتا ہے ۔ترکی کے میڈیا واچ ڈاگ آر ٹی یو کے نے حال ہی میں ایک پروگرام پر براڈکاسٹر ہلک ٹی وی پر جرمانہ عائد کیا ہے جس میں ایک صحافی آذربائیجان کی جمہوری ریاست کے تبصرے کے ساتھ تنقید کی حدود سے بھی آگے بڑھ گیا ہے۔

اروان نے کہا اگر سوشل میڈیا کمپنیاں ترکی میں اپنی کاروائیاں ختم کردیتی ہیں تو اس سے میڈیا کے شعبے کو بھی ایک بہت بڑا دھکا لگے گا ، کیونکہ ترک عوام زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خبروں کے حصول کےلئے استعمال کرتے ہیں۔