Wednesday, May 8, 2024
Homesliderتشدد کرنے والے کسان نہیں ، کسی سازش کا حصہ :اے آئی...

تشدد کرنے والے کسان نہیں ، کسی سازش کا حصہ :اے آئی کے ایس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر  کسانوں اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپوں کی واقعات کے بعد آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس) نے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ توڑ پھوڑ میں مصروف رہے وہ کسانوں کے دشمن اور ایک ایک سازش کا حصہ ہیں ۔آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس) کے جنرل سکریٹری حنان مولا نے کہا کہ ہم اسے پرامن طریقے سے چلائیں گے۔جن لوگوں نے دارالحکومت میں توڑ پھوڑ کا سہارا لیا وہ کسان نہیں ہیں بلکہ وہ دشمن ہیں۔ یہ واقعہ ایک سازش کا حصہ ہے۔ ہم نے اس غنڈہ گردی سے سبق سیکھا ہے اور آئندہ بھی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کا کوئی بھی سماج دشمن عنصر ہماری صفوں میں داخل نہیں ہو۔

انہوں نے ملک بھر سے ریلی میں حصہ لینے والے کسانوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں پچھلے 100 سالوں میں ایسی پُر امن تحریک نہیں چل پائی۔ ہم نے اپنے احتجاج کے سات ماہ میں ایک پتی بھی نہیں توڑی۔ یہ سب آج ہوا یہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے قومی دارالحکومت دہلی  میں احتجاج کرنے والے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔سیوکیت کسان مورچہ نے بھی شرکا سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے احتجاجی مقامات پرواپس آئیں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز کسانوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد جملہ 83 پولیس عہدیدار زخمی ہوئے تھے ، جنہوں نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں اور یوم جمہوریہ کے دن شہر میں گھس کر نئے فارم قوانین کے احتجاج میں ٹریکٹر ریلی نکالی۔دریں اثنا ، دہلی پولیس نے پہلے کہا تھا کہ ایک ٹریکٹر بیرکو میں ٹکرا کر آئی ٹی او سے الٹ گیا  اس کے بعد ایک مظاہرہ کرنے والے کسان کی موت ہوگئی۔