Saturday, May 4, 2024
Homesliderتعلیمی اداروں کے بند ہونے کے بعد بس اسٹیشنوں پر طلباء کا...

تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے بعد بس اسٹیشنوں پر طلباء کا ہجوم

حیدرآباد۔ چونکہ تلنگانہ میں کورونا کے انفیکشن کے بڑھنے کے خدشات کے تحت اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیا گیا جس کےبعد طلباء بڑی تعداد میں اپنے آبائی شہر واپس روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ ہزاروں طلباء کی اپنے گھروں کو واپسی کی وجہ سے  شہر میں بس ٹرمینلز میں طلباء اور ان کے والدین کا زبردست ہجوم  دیکھنے میں آیا ، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ وہ وائرس کو اپنے آبائی علاقوں میں لے جاسکتے ہیں کیونکہ اگر ایک بھی طالب علم کورونا وائرس سے متاثر رہا تو وہ اپنے گھروں میں اس وبا کے پھیلنے کی وجہ بن سکتا ہے ۔

- Advertisement -
- Advertisement -

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں سے متعدد کوویڈ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے عہدیداروں کے مطابق صرف چہارشنبہ  کی سہ پہر تک شہر کے دو بڑے بس ٹرمینلز جوبلی بس اسٹیشن اور مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں مسافروں کے تعداد میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عہدیداروں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ زیادہ تر بسیں مسافروں کی  پوری تعداد  کے ساتھ چل رہی ہیں اس لئے بھی  انھیں کچھ راستوں اور علاقوں  پر اضافی بسوں کو چلانا پڑا ہے ۔

ALSO READ:- کورونا کے ایک دن میں پھر47262 نئے معاملات

اس وقت محکمہ صحت صرف ان اداروں کے طلباء کی تلاش کررہا ہے جہاں مثبت واقعات کا پتہ چلا ہے۔ گھر واپس آنے والے تمام طلبا کی جانچ  کرنا ممکن نہیں ہے۔ مثال کے  طور پر اگر ممکن ہو تو بہتر ہوتا کہ کوویڈ ٹسٹ اپنے اپنے گھروں کو واپس بھیجنے سے پہلے ہی کروائیں۔ تاہم ہم اپنے فیلڈ عملے کو معاشرے میں حساسیت کے کی بنیاد پر بھیجیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ بچوں میں وائرس کی  علامت ہونے کی صورت میں وہ خود کو الگ تھلگ کردیں۔ یاد رہے کہ ہاسٹلز اور رہائشی اسکولوں اور کالجوں میں طلباء ، اساتذہ  اور غیر تدریسی عملہ کا وائرس سے متاثر ہونے اور معاملات میں اضافہ کے بعد تلنگانہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کےلئے بند کردیا ہے