Tuesday, May 21, 2024
Homesliderتفتیشی کمروں میں سی سی ٹی وی ، آڈیو ریکارڈنگ...

تفتیشی کمروں میں سی سی ٹی وی ، آڈیو ریکارڈنگ کا انتظام کرنے سپریم کورٹ کا حکم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کسی بھی جرم کو انجام دئے جانے کےبعد پولیس کی جانب سے اصل خاطیوں تک رسائی کےلئے اختیار کئے جانے والے عمل پر ہمیشہ ہی سوال اٹھائے جاتا ہے اور پولیس کے اس کردار پر سوالیہ نشان ہوتا ہے کہ وہ اصل خاطیوں تک رسائی کےلئے پہلے معصوم اور بے قصور افراد کو بھی حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کے نام پر انہیں نہ صرف ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ ان پر تھرڈ ڈگری کا بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ بے قصور افراد کو کسی بھی مقدمہ ماخوذ کرنے بعد ان سے ہونے والی زبر دستی کا سدباب ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ نے تفتیشی کمروں میں سی سی ٹی کیمرے اور آواز کی ریکارڈنگ کا بھی انتظام کرے۔

ہندوستان  کے تمام تھانوں اور سی بی آئی ، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت تحقیقاتی ایجنسیوں کو لازمی طور پر نائٹ ویژن اور آڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم  صادر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک تاریخی حکم میں کہا جس کا مقصد تحویل میں زیادتیوں کو روکنا ہے، ریاستوں کو تمام تھانوں میں آڈیو والے کیمرے نصب کرنے ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے تفتیشی کمروں ، لاک اپ ، اندراجات اور باہر ہر مقام پر نصب کئے جائیں ۔ ججوں نے کہا ان میں سے بیشتر ایجنسیاں اپنے دفتروں میں تفتیش کرتی ہیں ، لہذا ان تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی لازمی طور پر لگائے جائیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ تفتیش اور ملزم کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کیا گیا ہے ،جس کسی بھی  پولیس اسٹیشن میں تحقیق کا عمل شفاف ہوسکے۔

یہ کیمرے پولیس اسٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں ، لاک اپ ، راہداریوں ، لابی ، استقبال کے علاقے ، سب انسپکٹر اور انسپکٹر کے کمرے ، استقبالیہ اور باہر کے واش رومز میں لگائے جائیں گے۔ ریکارڈنگ کی سہولیات والے سی سی ٹی وی کیمرے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس اور سنگین فراڈ انویسٹی گیشن آفس کے دفاتر میں بھی لگائے جائیں گے۔ اگر ضرورت ہو تو  ثبوت کے لئے ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کو 18 ماہ تک برقرار رکھنا ہوگا۔ ریاستوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر اندر کیمرے نصب کرنے کا  عمل  مکمل کریں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کی ہدایات آئین کے آرٹیکل 21 کو زندگی کے تحفظ اور ذاتی آزادی کے بنیادی حق کے بارے میں ہیں۔