Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ اسٹیٹ اسمبلی میں میونسپل بل 2019کو منظوری

تلنگانہ اسٹیٹ اسمبلی میں میونسپل بل 2019کو منظوری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ اسمبلی نے جمعہ کو اسمبلی سیشن کے دوسرے دن کے مباحثے کے بعد میونسپل بل 2019پاس کیا۔اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈے نے بل کو پاس کیا۔اس بل کے ذریعہ ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔اور بد عنوانیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

جمعہ کی صبح10بجے اسمبلی ہاؤز کے آغاز کے بعدوزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے بل کے بارے میں وضاحت کی اور ارکان اسمبلی کی جانب سے اس بل پر مباحث کے بعد اسے منظور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے بل سے متعلق اہم تجاویز کے لئے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔سی ایل پی لیڈر ملو بھاٹی وکرما کے ایس سی،ایس ٹی کے تحفظات میں بہتری کی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہوہ اس تعلق سے غور کریں گے۔

کانگریس کی جانب سے مخالفت کئے جانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہکانگریس ہمیشہ حکومت کے فلاح و بہبود اور ترقیاتی پروگراموں کی مخالفت کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ہر بات کی کانگریس پارٹی نے مخالفت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس،انہیں یاحکمراں جماعت کو حکم نہیں دے سکتی۔