Friday, May 17, 2024
Homesliderتلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان بس خدمات کو بحال کرنے پر...

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان بس خدمات کو بحال کرنے پر اتفاق

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ۔تلنگانہ اور آندھرا پر دیش کے عوام کےلئے کچھ راحت ملی ہے جیسا کہ دونو ں تلگو ریاستوں کے درمیان بسیس چلانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ٹی ایس آر ٹی سی اور اے پی ایس آر ٹی سی حکام نے دونوں ریاستوں کے مابین معاہدے کے بعد برابری کی بنیاد پر کلومیٹر پر مبنی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوویڈ 19 کے وباء کے بعد دونوں ریاستوں میں بین ریاستی بس خدمات معطل کردی گئی  تھیں ۔ وجئے واڑہ میں بین ریاستی بسوں کی خدمات سے متعلق مباحثوں کا ابتدائی دور منعقد ہوا جہاں حکام نے کلو میٹر پر مبنی بسوں کو چلانے پر اتفاق کیا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر  کے چندرا شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو پڑوسی ریاستوں کے ساتھ اور برابری کی بنیاد پر ایک نیا معاہدہ کرنے کی ہدایت دی ہے ،اس کے بعد یہ بات ان کے نوٹس میں لائی گئی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان چلائی جانے والی بسوں کی تعداد میں فرق ہے۔

اے پی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ 256 بسیں چلائیں گے  لیکن دوسری جانب  ابھی تک ٹی ایس آر ٹی سی نے چلانے والی بسوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عہدیداروں کو اس بات سے لاعلم ہیں کہ ایک بار بین ریاستی بسیں شروع ہوجانے کے بعد ان کے چلنے کی تجویز کردہ بسوں کی تعداد کیا ہوگی۔

 عہدیداروں نے جسمانی فاصلے برقرار رکھنے ، بسوں کی صفائی ستھرائی وغیرہ جیسے کوڈ 19 کے تمام پروٹوکول کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اے پی ایس آر ٹی سی کے عہدیدار ہمسایہ ریاستوں کرناٹک سے معاہدوں پر دستخط کررہے ہیں ، ابھی تک تلنگانہ حکام نے اس پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا ہے۔ اگلے ہفتے دونوں کارپوریشنوں کے عہدیداروں کے مابین ملاقاتوں کا ایک اوردورمنعقد ہوگا۔