Friday, May 17, 2024
Homesliderتلنگانہ اور آندھرا کے درمیان بس خدمات بحال کرنے پر غور

تلنگانہ اور آندھرا کے درمیان بس خدمات بحال کرنے پر غور

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اور آندھراپردیش  کے درمیان آر ٹی سی بسوں کے چلانے پر معاہدہ کا امکان ہے۔ معاہدے پر تبادلہ خیال ایک یا دو دن میں سرکاری سطح پر ہوگا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تیلگو ریاستوں میں چلائے جانے والے آر ٹی سی بسوں کے معاہدے کی بنیاد کیا بنائی جائے۔ کے ایم اساس یا روٹ کی بنیاد پر بسوں کو چلانے کے بارے میں ایک واضح تصویر ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ یاد رہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤنے عہدیداروں پرواضح کیا ہے کہ وہ ان ریاستوں کے ساتھ معاہدوں تک پہنچنے کے بعد ہی سرحد سے ملحقہ ریاستوں کے لئے بین ریاستی بس خدمات کا آغاز کریں۔ کرناٹک ، مہاراشٹر اورآندھرا پردیش کی سرحدی ریاستوں کے ساتھ معاہدے طے کرنا باقی ہیں۔ متحدہ ریاست  میں طے پانے والے معاہدے ابھی جاری ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے  بین ریاستی بس خدمات متاثر ہوئی ہیں ۔ لاک ڈاؤن  میں نرمی سے تلنگانہ کے اندر بس خدمات دوبارہ شروع کردی گئیں ہیں جبکہ بین ریاستی بسیں چلانے پر مرکز نے ریاستوں کو فیصلہ لینے کی آزادی دی۔ مہاراشٹر کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے عہدیدار اس وائرس سے نمٹنے میں بہت زیادہ مصروف عمل ہیں کیونکہ پڑوسی  ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات ہیں۔

حکومت اے پی نے تلنگانہ میں آر ٹی سی خدمات کو چلانے کے لئے اپنی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کو ایک خط خطاب کیا۔ لہذا حکومت تلنگانہ کا آر ٹی سی بسوں کو چلانے کے سلسلے میں اے پی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا منصوبہ ہے۔