Thursday, May 9, 2024
Homeٹرینڈنگتلنگانہ ریاست کی تشکیل کانگریس کی دین: غلام نبی آزاد

تلنگانہ ریاست کی تشکیل کانگریس کی دین: غلام نبی آزاد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن مسٹر غلام نبی آزاد نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل صرف اور صرف کانگریس کی دین ہے اس میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا کوئی رول نہیں ہے۔ مسٹر غلام نبی آزاد نے حیدرآباد میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل صرف اور صرف کانگریس پارٹی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی کا اس میں کوئی رول نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست کی تشکیل کے لئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل اور پارٹی کے عہدیداروں نے پارٹی قیادت پر زور دیا تھا کہ علحدہ ریاست تشکیل دی جائے جس پر کانگریس ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں غور و خوض کیا گیا ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس خصوص میں قرار داد منظور کی گئی اور پھر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت نے ایک قانون کی تدوین کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس کو منظور کرواتے ہوئے نئی ریاست کی تشکیل کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس چاہتے ہوئے بھی تلنگانہ ریاست تشکیل نہیں دے سکتی ہے۔ یہ صرف کانگریس ہی ہے جس نے علحدہ تلنگانہ ریاست کو تشکیل دیا ہے۔ ٹی آر ایس کا یہ دعویٰ کہ تلنگانہ اس کی وجہ سے تشکیل پایا ہے غلط ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ چار سال بعد اب آپ یہ دعویٰ کیوں کررہے ہیں توانہوں نے کہا کہ میڈیا نے اس خصوص میں چار سال بعد سوال کیا ہے اس لئے وہ اب حقیقت بتارہے ہیں۔