Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ سے سوتیلا سلوک ، کے سی آر کی مرکز پرتنقید

تلنگانہ سے سوتیلا سلوک ، کے سی آر کی مرکز پرتنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر  چندرشیکھرراو نے مرکز میں موجود بی جے پی حکومت پر تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملے میں تلنگانہ سے ناانصافی کی جارہی ہے ۔ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کرشنا کا اپنی ریاست کو غیر قانونی طور پر منتقل کررہی ہے ۔ ناگرجناساگر اسمبلی حلقہ کے دورہ کے موقع پر ہالیہ علاقہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے اعلان کیا کہ ضلع نلگنڈہ میں 15 لفٹ ایریگشن اسکیم منظور کی گئی ہیں۔ یہ تمام ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائیں گے ۔ وہ آنے والے دنوں میں کرشنا کے پانی سے استفادہ کے مسئلہ پر کسی بھی قسم کی پریشانی کو روکنے کے اقدامات کریں گے ۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر نے ناگرجناساگراسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انھیں کورونا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے حلقہ کا دورہ کرنے میں انھیں تاخیر ہوئی ۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ناگرجناساگر حلقہ کی ترقی کے لیے 150 کروڑ روپے منظور کیے جائیں گے ۔ ہالیہ اور نندی کونڈا بلدیات کی ترقی کے لیے فی کس 15 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ہالیہ میں ایک ڈگری کالج اور ایک منی اسٹیڈیم منظور کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر چندرشیکھرراو نے کہا کہ ہر حال میں دلت بندھو اسکیم پر عمل ہوکررہے گا۔ہم ریاست میں ایسے پروگرام شروع کر رہے ہیں جن پر ملک میں کہیں عمل نہیں ہوتاہے ۔

 انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نندی کونڈہ میونسپل کوارٹرز اور آبپاشی کی زمینوں میں رہنے والوں کی زمینوں کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔ ہم مستحقین میں ایک مہینے کے اندر پٹہ جات حوالے کریں گے ۔ناگرجناساگر حلقہ میں بڑے پیمانے پر بنجارہ طبقہ کے افراد رہتے ہیں۔ ہم ان کے لیے بنجارہ بھون بنائیں گے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں کو 24 گھنٹے معیاری بجلی فراہم کرنے کے اعلان پر تلنگانہ کانگریس کے لیڈر جانا ریڈی نے گمراہ کن وعدہ قرار دیا تھا لیکن ہم نے یہ کام کر دکھایا۔اب ہم دلت بندھو اسکیم پر کم از کم ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کریں گے ۔ تلنگانہ کا ایس سی طبقہ ملک کے لیے مثالی بن جائے گا۔ ریاست میں تقریبا 17 لاکھ خاندان ہیں۔ ان میں سے تقریبا 12 لاکھ دلت بندھو کے اہل ہیں۔