Thursday, May 16, 2024
Homesliderتلنگانہ میں آن لائن کلاسیں ترقی کی سمت گامزن

تلنگانہ میں آن لائن کلاسیں ترقی کی سمت گامزن

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا کی وجہ سے اس وقت تعلیم کو آن لائن کردیا گیا ہے اور ابتدا میں آن لائن کلاسز کے متعلق شک وشبہات اور کئی مسائل کی خبریں سامنے آرہی تھیں لیکن گزرتے دنوں کے ساتھ اب تلنگانہ میں آن لائن کلاسیں ترقی کی سمت گامزن ہے۔

 ضلعی سطح کے حکام کی طرف سے سخت نگرانی اور مخیر حضرات ، عہدیداروں اور رضاکار تنظیموں کے ذریعہ ریاست بھر کے پسماندہ بچوں کو امداد فراہم کرنے اور ٹیلیویژن سیٹوں اور اسمارٹ فونز کے عطیہ کرنا  آن لائن کلاسوں کو ترقی دینے  اور حوصلہ افزائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ رہا ہے۔

اس دوران  ایک دو بدقسمتی کے  واقعات بھی پیش آئے ہیں جہاں طلباء نے خود کشی اس لئے کی  کیونکہ وہ آن لائن کلاسوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکے تھے کیونکہ ان کے والدین انہیں اسمارٹ فون خریدنے کے متحمل نہیں تھے یا خاندان کے پاس ٹی وی نہیں تھا  لیکن ان چند واقعات سے قطع نظر بڑے پیمانے پر آن لائن کلاسز میں طلباء کی شمولیت حوصلہ افزا ہے ۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے کیے گئے عملی اقدامات کی بدولت ، عہدیداروں کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کے ساتھ  ٹی وی اور اسمارٹ فون کے عطیہ بھی آن لائن کلاسیں کی مقبولیت میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ضلعی کلکٹرس سمیت عہدیدار متعدد اضلاع میں غریب  طلباء کو اسمارٹ فون کا عطیہ کرتے رہے ہیں اور جہاں ایسے طلبا کی نشاندہی کی جاتی جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے تو عہدیداروں نے انہیں اسمارٹ فون کا عطیہ دیا ہے۔

اہم  بات یہ بھی ہے کہ ان گیجٹوں تک رسائی حاصل کرنے والے طلباء نے پڑوس کے دوستوں کے ساتھ اپنے عصری آلات کا  اشتراک کرنا شروع کردیا ہے جس سے آن لائن کلاسز میں شرکت کرنے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس کے علاوہ عہدیداروں نے کچھ مقامات پرطلباء کو ہاٹ اسپاٹ  سے جوڑنے کی سہولت بھی فراہم کی جیسا کہ ضلع عادل آباد میں ہوا جہاں 5818 طلباء ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی ہوئی۔ عادل آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رویندر ریڈی کے بموجب ان طلباء کو والدین کی رضامندی سے گھر میں اسمارٹ فون یا ٹی وی رکھنے والے دوسرے افراد کے ساتھ گروپ بنایا گیا ہے اور اس طرح آن لائن کلاسز میں طلبا گروپ کی شکل میں بھی شرکت کرنے لگے ہیں جس کی وجہ آن لائن کلاسز کی مقبولیت میں اضافہ اور ترقی ہوئی ہے ۔