Thursday, May 2, 2024
Homesliderتلنگانہ میں اسکولس پھر بند ہوجائیں گے ؟

تلنگانہ میں اسکولس پھر بند ہوجائیں گے ؟

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ماہ 6 تا  8 ویں جماعت کےلئے بھی اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی ہے اور اچانک اس فیصلے پر اولیائے طلبہ نے بے چینی اور تشویش کا اظہار کیا تھا اور خدشتہ ظاہر کیا تھا کہ اس شاید معصوم بچے کورونا کا شکار ہوجائیں گے لیکن دوسری جانب حکام نے تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر سے انکار کردیا ہے۔ ایک جانب وزیر صحت  ای راجندر نے جہاں تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کو مسترد کردیا تو دوسری جانب  سنگاریڈی کے ایک اسکول میں طلبہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد یہ گمان ہونےلگا ہے کہ کہیں تلنگانہ میں اسکولس دوبارہ بندنہ ہوجائے۔

دریں اثناتلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندر نے کریم نگر ضلع کے حضورآباد کے سرکاری دواخانہ میں کورونا  کا ٹیکہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہرنہیں ہے ۔مرکزی حکومت کی ہدایت پر آج سے تمام سرکاری دواخانوں میں 45برس یااس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا 19کے ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جن خانگی دوراخانوں کا انتخاب کیا گیا ہے ، ان میں بھی یہ ٹیکے دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔خانگی دواخانوں میں ایک ٹیکہ کے لئے 250روپئے لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ٹیکہ کے سلسلہ میں شبہات کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اہلیت رکھنے والے رجسٹریشن کروانے کے بعد ٹیکہ اندازی کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سنگاریڈی کے علاقہ جھاراسنگم کے کستوربا اسکول میں کورونا وائرس سے 12 طالبات متاثرہونے کی خبر ہے ۔ مذکورہ  اسکول میں جملہ 150 افراد کا معائنہ کروایا گیا ۔ جن میں 132 طلباء اور 18 دیگر عملہ شامل ہیں  اور ان میں 12 طالبات متاثر پائے گئے اسکول میں اب تک 19 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں متاثرہ افراد کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد اسکولس میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔