Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ میں بارش کا قہر،کئی حادثے،دلہن بھی پانی  میں بہہ گئی

تلنگانہ میں بارش کا قہر،کئی حادثے،دلہن بھی پانی  میں بہہ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق الگ الگ واقعات میں ایک نئی شادی شدہ دلہن  سمیت تین افراد ہلاک اور ایک لڑکا لاپتہ  ہو گیا ہے۔پولیس کے بموجب  ضلع وقار آباد میں دلہن سمیت دو خواتین  اور دولہا سمیت چار دیگر افراد کے ساتھ کار جس میں وہ سوار تھے  اس وقت بہہ گئی جب گاڑی ایک پل عبور کر رہی تھی ، اس علاقے میں شدید بارش کے بعد قریبی ٹینک بہہ گیا۔

 گزشتہ ہفتے شادی شدہ جوڑا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ شادی کے بعد کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نےمیڈیا  کو اطلاع دی  کہ دلہا اور کار ڈرائیور سمیت تین افراد اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دلہن اور ایک اور خاتون کی لاشیں جو کہ کار کے پچھلے حصے میں بیٹھی تھیں  وہ مقام حادثے  سے  چار کلومیٹر دور سے برآمد کی گئیں۔ ایک لڑکے کا سراغ لگانا  ہنوز  باقی ہے جوان کے ساتھ  بہہ گیا۔

شنکرپلی میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ایک 70 سالہ شخص گزشتہ رات جس گاڑی میں سفر کر رہا تھا ایک پل کو عبور کرتے ہوئے اس کے بہہ جانے کے بعد جاں بحق ہو گیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا ہے  کہ کار میں سوار دیگر چار افراد خود ک بچانے کےلئے راہ فراراختیار کی جبکہ گاڑی میں سفر کرنے والے  بوڑھے شخص کی لاش بھی دوسرے دن ملی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے تلنگانہ میں جاری بارشوں کے بعد ریاست کے کچھ حصوں میں نہریں اور ندی نالے بہہ رہے ہیں۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد کے مرکز نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں پیر اور منگل کو الگ الگ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ آج موسم کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے راجنا سرسیلا ضلع میں ملارم نے پیر کی شام 4 بجے تک سب سے زیادہ 101.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔