Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ میں بھی 2 جنوری تک پابندیاں عائد

تلنگانہ میں بھی 2 جنوری تک پابندیاں عائد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کورونا کے نئے وائرس اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر اور اس وائرس  کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے تلنگانہ حکومت نے عوامی اجتماع پر کچھ پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ریلیوں اور جلسوں پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اومی کرون کے پھیلاؤ کے  پیش نظرعوامی اجتماعات کے سلسلے میں مناسب فیصلہ لینے سے متعلق ہائی کورٹ کے حالیہ احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والے حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام کے اجتماع سے متعلق تقریبات کو پابندیوں کے ساتھ اجازت دی جائے گی ۔

تقریب کے  مقام کے اندر جسمانی دوری کو یقینی بنانا، نہ کہ بغیر ماسک کے لوگوں کو اجازت دینا، اور تقریب کے مقام میں داخل ہونے والے افراد کو اسکین کرنے کے لیے مرکزی داخلے پر تھرمامیٹر/تھرمل اسکینرز کا بندوبست کرنا لازی قراردیا گیا ہے ۔نیز احکامات میں 2 جنوری 2022 تک ریاست بھر میں جلسوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کرنے کے پہلے حکم پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ تمام ضلع کلکٹروں اور پولیس کمشنروں، سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا کے نئے وائرس اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے دنیابھر میں نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں ہندوستان کی کئی ریاستوں میں نہ صرف کرسمس کی تقاریب پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں بلکہ نئے سال کی آمد کے سلسلے میں بھی ہونے والی تقاریب پر پابندی عائد ہوچکی ہیں۔نیز کئی ایک ریاستوں نے رات کا کرفیو بھی  عائد کردیا گیا ہے جس کے اوقات رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک ہے ۔