Sunday, May 12, 2024
Homeتلنگانہتلنگانہ میں جلد ہی منعقد ہوں گے بلدی انتخابات

تلنگانہ میں جلد ہی منعقد ہوں گے بلدی انتخابات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہائیکورٹ نے منگل کے روز ریاست تلنگانہ میں میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹیوں کے انتخابات کی منظوری دیدی۔ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد معیارات کی خلاف ورزی کرنے والی درخواستوں کو خارج کر دیا۔چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جستس اے ابھشیک ریڈی کی بنچ نے جاری عمل سے متعلق سوالات کرنے والی دو رٹ پٹیشنوں کو مسترد کر دیا۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لئے وارڈوں کی تقسیم،تحفظات اور دیگر امور کے بارے میں اقدامات کرے گا۔ریاست میں کل 13میانسپل کارپوریشنز اور 128بلدیات ہیں۔ان میں سے 10کارپوریشنوں اور 121میونسپلٹیوں کے انتخابات ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق،گریٹر حیدرآباد،گریٹر ورنگل اور گریٹر کھمم تینوں میونسپل کار پوریشنوں کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا۔سدی پیٹ،اچم پیٹ کی میونسپلٹیوں کا دورانیہ بھی پورا نہیں ہوا تھا۔کچھ پریشانیوں کی وجہ سے،پانچ دیگر بلدیات کے لئے انتخابات نہیں ہوں گے۔اس کے نتیجے میں،ریاست میں صرف 10کارپوریشنوں اور 121میونسپلٹیوں میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت طئے شدہ اصولوں کے مطابق انتخابات کرانے کے لئے کو آرڈینیشن کریں گے۔ایس سی،ایس ٹی،بی سی،اور خواتین ووٹرز کی شناخت اور ووٹر لسٹوں کی تیاری سے متعلق سوال پر ایک رٹ پٹیشن میں،بنچ نے مداخلت سے انکار کر دیا۔